ETV Bharat / state

Rumours of Bomb in IndiGo Flight: پٹنہ ایئرپورٹ پر انڈیگو کے طیارے میں بم کی خبر افواہ نکلی - پٹنہ ایئرپورٹ پر بم کی خبر

جمعرات کو پٹنہ ہوائی اڈے پر دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی اطلاع کے بعد افرا تفری مچ گئی۔ سی آئی ایس ایف اور بم اسکواڈ کی ٹیم نے دو گھنٹے تک بم کی تلاشی میں لگے رہے لیکن وہاں سے کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔ Rumours of Bomb in IndiGo Flight at Patna Airport

پٹنہ ایئرپورٹ پر انڈیگو کے طیارے میں بم کی خبر افواہ نکلی

author img

By

Published : Jul 22, 2022, 11:15 AM IST

بہار: دارالحکومت پٹنہ کے ہوائی اڈے پر جمعرات کی رات 8 بجکر 20 منٹ پر پٹنہ سے دہلی جانے والی انڈیگو کی پرواز نمبر 6e2126 میں بم کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد کافی افراتفری مچ گئی اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بم کی اطلاع ملنے کے بعد بم اسکواڈ نے سرچ آپریشن شروع کیا اور 2 گھنٹے سے زائد تفتیش جاری رہی، تاہم سرچ آپریشن میں کہیں سے کوئی دھامکہ خیز اشیا نہیں نہیں ملی جس کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔ دراصل یہ بم ہونے کی افواہ تھی جسے فلائٹ میں موجود ایک مسافر نے خود پھیلائی تھی۔ Rumours of Bomb in IndiGo Flight at Patna Airport

پٹنہ ایئرپورٹ پر انڈیگو کے طیارے میں بم کی خبر افواہ نکلی

معلومات کے مطابق گرپریت نامی نوجوان جس کا تعلق پٹنہ سے ہے، اپنے والدین کے ساتھ دہلی جا رہا تھا۔ فلائٹ میں سوار ہوتے ہی اس نے بم کی افواہ پھیلا دی جس سے افراتفری مچ گئی۔ سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر قیادت سنبھالی اور تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا لیکن تلاشی کے بعد یہ خبر محض افواہ ثابت ہوئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ گرپریت کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے اور جیسے ہی وہ جہاز میں بیٹھا، اس نے 'بم بم' کا شور مچادیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ 'اس کے بیگ میں بم ہے جس کے بعد بیگ کی جانچ پڑتال کی گئی لیکن کوئی بم نہیں ملا۔ اس کے بعد مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرپریت کے ساتھ اس کے والدین بھی موجود تھے۔ ساتھ ہی پٹنہ کے ڈی ایم چندر شیکھر اور ایس ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھلوں بھی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ پٹنہ سے دہلی جانے والی اس پرواز کو رات 8.45 بجے اڑان بھرنا تھا، لیکن بم کی اطلاع کے بعد اسے روک دیا گیا۔'

یہ بھی پڑھیں: One Held For Planting IED in Market: کنڑ شہر میں آئی ای ڈی بم رکھنے والا 48 گھنٹے میں پولیس کی گرفت میں

ساتھ ہی ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ 'تمام مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔ ابھی تک کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی ہے تاہم حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پٹنہ ہوائی اڈے پر سکیورٹی اہلکاروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے انڈیگو فلائٹ کی جانچ کی۔ تفتیش میں ڈاگ سکواڈ کی بھی مدد لی گئی۔ ہوائی اڈے کے اطراف میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق کل منسوخ ہونے والی فلائٹ آج یعنی جمعہ کو روانہ ہوگی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.