ETV Bharat / state

پٹنہ: بی جے پی ڈیڑھ لاکھ کارکنوں کو کورونا سے متعلق تربیت دے گی - BJP leader nitish mishra

بی جے پی کے سینئر ریاستی نائب صدر نتیش مشرا نے کہا کہ 'کورونا سے ابھی ہمیں پوری طرح چھٹکارا نہیں ملا ہے، باوجود اس کے لوگ لاپرواہی دکھا رہے ہیں اور اپنی جان جوکھم میں ڈال رہے ہیں۔

BJP will train 1.5 lakh workers on Corona

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 3:40 PM IST

بی جے پی کے سینئر ریاستی نائب صدر نتیش مشرا نے ریاستی دفتر میں پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں کو بتایا کہ 'حکومت آنے والے تیسری لہر کے لئے بالکل تیار ہے، اس کے لئے بی جے پی اپنے ڈیڑھ لاکھ کارکنان کو تربیتی کیمپ لگا کر اس ضمن میں ان کی تربیت کرے گی کہ کورونا لہر میں کس طرح لوگوں کی مدد کی جائے۔'

یہ تربیتی کیمپ 16 اگست سے پٹنہ کے مختلف مراکز میں شروع ہوگا۔ اس کیمپ میں بطور خاص ڈاکٹروں کی ٹیم موجود ہوگی جو کارکنان کو تربیت دیں گے کہ کس طرح اپنی حفاظت رکھتے ہوئے دوسروں کی مدد کریں۔

پٹنہ: بی جے پی ڈیڑھ لاکھ کارکنوں کو کورونا سے متعلق تربیت دے گی

نتیش مشرا نے کہا کہ 'کورونا سے ابھی ہمیں پوری طرح چھٹکارا نہیں ملا ہے، باوجود اس کے لوگ لاپرواہی دکھا رہے ہیں اور اپنی جان جوکھم میں ڈال رہے ہیں۔ ہماری پارٹی نے اس تحریک کا آغاز کیا ہے کہ بہار کے تمام اضلاع میں تربیت یافتہ کارکنان گھوم گھوم کر لوگوں کو بیدار کریں گے اور ان سے کورونا ٹیکہ لینے کی اپیل کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین مخالف مظاہرین کا بی بی سی اسٹوڈیو پر حملہ

نتیش مشرا نے کہا کہ 'ابھی بھی کئی صدور علاقوں میں لوگوں نے کورونا کا ٹیکہ نہیں لیا ہے۔ ایسے لوگوں کا ذہن صاف کر بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔'

نتیش مشرا نے مزید کہا کہ 'ہماری پارٹی ریاست میں پہلی پارٹی ہوگی جو اتنے بڑے پیمانے پر اپنے کارکنوں کو تربیت دلا کر کورونا مدت میں عوام کی خدمت کے لئے بھیجے گی۔ یہ ابھی آغاز ہے، اس تحریک کو ہم لوگ قومی سطح پر بھی لے جائیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.