ETV Bharat / state

بہار انتخابات: بی جے پی کے مفت کورونا ویکسن کے وعدے پر چہار طرفہ تنقید

بہار انتخابات کے پیش نظر ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور ہر پارٹی مختلف وعدوں کے ذریعہ ووٹرز کو لبھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

BJP slammed for promising 'free' Covid vaccine in bihar election
بہار انتخابات: بی جے پی کے مفت کورونا ویکسن وعدہ پر تنقید
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 7:42 PM IST

بی جے پی نے بہار میں تمام شہریوں کو کورونا ویکسن مفت میں دینے کا وعدہ کیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کی ہے۔

مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارمن نے انتخابی منشور جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ’جیسے ہی کوویڈ۔19 کی ویکسن تیار ہوگی، بہار میں ہر فرد کو مفت ویکسن دی جائے گی۔

اسی طرح تمل ناڈو میں بھی بی جے پی حلیف اے این اے ڈی ایم کے حکومت نے بھی کووڈ۔19 ویکسن ریاست کے تمام لوگوں کو مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ آئندہ سال تمل ناڈو میں انتخابات منعقد ہوں گے۔

کورونا وائرس ویکسن کی تیاری کےلیے بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بڑے پیمانہ پر تجربات کئے جارہے ہیں لیکن بہار میں پہلی بار کورونا ویکسن کو انتخابی وعدہ سے جوڑا گیا ہے۔

ویکسن کو انتخابی منشور میں شامل کرنے پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارتی حکومت نے کوویڈ ویکسن کی فراہمی کا اعلان کیا، آپ کو ویکسن اور جھوٹے وعدہ کب ملیں گے یہ جاننے کےلیے براہ کرم اپنی ریاست میں ہونے والے انتخابات کی تواریخ سے آگاہی حاصل کریں‘۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بھی کورونا ویکسن کو انتخابی منشور میں شامل کرنے پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’کیا بی جے پی اپنے خزانے سے ویکسن فراہم کرے گی؟ اگر یہ ویکسن سرکاری خزانہ سے فراہم کی جائے تو پھر بہار میں مفت کیسے دی جائے گی جبکہ باقی ملک میں اس کےلیے رقم ادا کرنی پڑے گی؟ کوویڈ خدشات کے بیچ انتخابی وعدہ شرمناک ہے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.