ETV Bharat / state

BJP Leader Murder in Bihar بہار میں بی جے پی لیڈر کا قتل - بی جے پی لیڈر کا بیتیا میں مارننگ واک کے دوران قتل

بہار کے بیتیا ضلع میں صبح کی سیر پر نکلے بی جے پی لیڈر کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ BJP leader stabbed to death during morning walk

BJP Leader Murder in Bettiah Bihar
BJP Leader Murder in Bettiah Bihar
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 1:43 PM IST

بیتیا: بہار کے بیتیا میں ایک بی جے پی لیڈر کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی جے پی لیڈر آج صبح اپنے دوست کے ساتھ صبح کی سیر کے لیے نکلے تھے۔ اسی دوران بدمعاشوں نے دونوں پر چاقو سے حملہ کیا جس میں ایک کی موت ہو گئی اور دوسرے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جن کا علاج بیتیا جی ایم سی ایچ میں جاری ہے۔ یہ واقعہ مفصل تھانہ علاقہ کے گوڈوا ٹولہ گاؤں میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گھر سے 200 میٹر کے فاصلے پر نامعلوم مجرموں نے صبح کی سیر کے دوران دو نوجوانوں پر چاقو سے حملہ کیا جس میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے دونوں کو فوراً اسپتال پہنچایا۔ تب تک ایک کی موت ہو چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کے مطابق مہلوک کی شناخت سونو کمار (32 سال)، والد برج کشور شاہ اور شدید زخمی کی شناخت سوجیت کمار (28 سال)، والد سریندر شاہ ساکن گوڈوا ٹولہ، مفصل تھانہ علاقہ کے طور پر کی گئی ہے۔ دریں اثنا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موفصل تھانہ پولیس موقعے پر پہنچ گئی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بیتیا جی ایم سی ایچ بھیج دیا۔ مفصل پولیس اسٹیشن کے سربراہ راکیش کمار بھاسکر نے بتایا کہ زخمی کا علاج بیتیا جی ایم سی ایچ میں کیا جارہا ہے اور پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ "دو لوگوں کو گولی لگی ہے، ایک کی موت ہو گئی ہے، ایک زخمی کا علاج چل رہا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے، جلد ہی مجرموں کی شناخت ہو جائے گی۔ متوفی سونو بی جے پی کا شیڈیولڈ ٹرائب لیڈر تھا۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.