ETV Bharat / state

BJP leader shot dead in Samastipur سمستی پور میں بی جے پی لیڈر کا قتل - سمستی پور میں بی جے پی لیڈر کا قتل

بدمعاشوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ردھویر سونکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔BJP leader shot dead in Samastipur

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 28, 2022, 8:05 PM IST

سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے خانپور تھانہ علاقے میں بدمعاشوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور ممتاز جوہری ردھویر سونکار کو گولی مار کر ہلاک اور ان کے ساتھی دلیپ ساہ کو شدید طور سے زخمی کر دیا۔BJP leader shot dead in Samastipur

پولس نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر ردھویر سونکار اپنے ساتھی دلیپ ساہ کے ساتھ ہفتہ کی رات دیر گئے ضلع کے الماس نگر چوک میں زیورات کی دکان بند کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ چار بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے ان ساتھی پر بھی گولی چلائی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ اس کے بعدبدمعاش روپے بھرا تھیلا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دریں اثنا، واقعہ کے خلاف احتجاج میں مشتعل لوگوں نے لاش کے ساتھ ضلع کے سیروپٹی چوک پر سمستی پور۔شیواجی نگر مین روڈ کو گھنٹوں تک جام رکھا۔ مشتعل لوگ خانپور کے تھانہ صدر کو معطل کرنے، بی جے پی لیڈر کے قتل میں ملوث بدمعاشوں کی گرفتاری اور ضلع میں بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لوگوں کو سمجھا کر جام ختم کرایا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بریلی: بی جے پی لیڈر یونس کا گولی مار کر قتل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.