ETV Bharat / state

بی جے پی کے باغی رہنما کو منا لیا گیا

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں بی جے پی کے سینیئر رہنما چندر شیکھر ببن نے پارٹی کے امیدوار پردیپ کمار کے خلاف پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

bjp
author img

By

Published : Mar 30, 2019, 9:34 PM IST

مگر پارٹی اعلیٰ کمان کی مداخلت کے بعد چندر شیکھر نے اپنا فیصلہ بدل دیا ہے اور اب انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں پرچہ داخل نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا کہ گھر میں بھی ایک بھائی کو دوسرے بھائی سے کسی معاملے پر اختلاف ہو جاتا ہے لیکن گھر کے بڑے بزرگوں کے مداخلت کرنے پر وہ معاملہ ختم ہو جاتا ہے لہذا جو مسئلہ تھا، وہ حل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں این ڈی اے او بی جے پی کے امیدوار پردیپ کمار کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی جانب سے پردیپ کمار کو پہلے بھی دو بار ٹکٹ دیا گیا تھا مگر وہ جیت نہیں سکے۔

Intro:بی جے پی کے باغی امیدوار چندر شیکھر سنگھ مان منول کے بعد پرچہ نامزدگی سے پیچھے ہٹے

ارریہ : ابھی کچھ دنوں قبل ارریہ بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا تھا، ایک طرف جہاں بی جے پی کے موجودہ امیدوار و قبل میں دو بار شکست سے دو چار پردیپ کمار سنگھ کے ٹکٹ دئے جانے کو لیکر خود بی جے پی کارکنان مخالفت کر رہے تھے تو وہیں دوسری جانب ارریہ بی جے پی کے سابق ضلع صدر و سینئر لیڈر چندر شیکھر ببن نے بھی پردیپ کمار کے خلاف پارٹی سے بغاوت کر پرچہ نامزدگی کا اعلان کر چکے تھے اور اپنے حلقے میں مسلسل پارٹی کارکنوں سے رابطہ بنا رہے تھے مگر بی جے پی کے اندر جاری قلعی کو پارٹی کے اعلیٰ لیڈران کے دخل سے اب سب کچھ ٹھیک کر لیا گیا ہے اور روٹھے چندر شیکھر ببن کو منا لیا گیا ہے.

Body:دراصل جب سے چندر شیکھر ببن نے پرچہ نامزدگی کا اعلان کیا تھا تبھی سے موجودہ امیدوار و ان کے حامیوں کے لئے درد سر بنا ہوا تھا، بی جے پی کے ریاستی صدر نتیہ نند اچانک سے چندر شیکھر ببن سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور راتوں رات انہیں لیکر پٹنہ روانہ ہوگئے، اس ملاقات میں پردیپ کمار سنگھ بھی موجود تھے. دو دن بعد لوٹے چندر شیکھر ببن کا من اب بدل گیا ہے اور موجودہ امیدوار کے حمایت میں ہی کامیابی کی تحریک چلائیں گے. ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں ببن نے بتایا کہ گھروں کے اندر جھگڑے ہوتے ہیں جسے اب دور کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا ریاستی صدر نتیہ نند مجھے پٹنہ لے جا کر اعلیٰ لیڈران سے ملاقات کرائی اور میں نے ان کے سامنے اپنی بات رکھی، اعلیٰ لیڈران کی جانب سے تشفی بخش جواب ملنے پر اور ان کے سمجھانے پر شخصیت کو نہ دیکھ کر پارٹی مفاد میں یہ فیصلہ لیا کہ اپنی امیدواری واپس لے لوں.

Conclusion:واضح رہے کہ چندر شیکھر ببن ارریہ بی جے پی پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں اور ان کی شبیہ صاف ستھری مانی جاتی ہے، علاوہ ازیں ان کی پکڑ زمینی سطح پر پارٹی کے کارکنوں پر ہے، ان کی امیدواری سے ہی بی جے پی خیمہ میں لگاتار بے چینی بڑھ رہی تھی جو اب ختم ہو گئی ہے.

ارریہ سے عارف اقبال کی رپورٹ

مکمل گفتگو....... چندر شیکھر ببن ، سابق ضلع صدر بی جے پی، ارریہ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.