ETV Bharat / state

Giri raj Singh Simanchal وزیرداخلہ امت شاہ کے سیمانچل کے دورے کی تیاریاں

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 11:46 AM IST

23 تا 24 سمتبر کو بی جے پی کے سینیئر رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ بہار کے سیمانچل کا دورہ کریں گے۔جہاں ایک طرف بہار بی جے پی امت شاہ کے دورے کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں بھی وزیر داخلے کو گھیرنے کا من بنا چکی ہیں۔ Amit Shah visit Simanchal on 23 September

وزیرداخلہ امت شاہ کے سیمانچل کے دورے کو لے کرتیاریاں

پٹنہ: وزیرداخلہ امت شاہ کے دورے کی ذمہ داری مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو سونپی گئی ہے، عام طور سے مرکز سے جو بھی لیڈران آتے ہیں ریاستی صدر اس کی پوری دیکھ ریکھ کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ امید کے برعکس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔بہار میں بی جے پی کی حکومت کے خاتمے کے بعد امت شاہ کی یہ پہلا دورہ ہے۔BJP Gear Up For Amit Shah visit Simanchal on 23 September , Mahagathbandhan Also Ready To Take On

وزیرداخلہ امت شاہ کے سیمانچل کے دورے کی تیاریاں

راجد کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر تنویر حسن نے کہا کہ گری راج سنگھ چونکہ متنازع شخصیت کے مالک ہیں، سیمانچل اقلیتی طبقے کی آبادی والا خطہ ہے، یہاں بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں۔ گری راج سنگھ شروع سے ہی مسلمانوں کو لیکر زہر افشانی کرتے رہے ہیں۔

امت شاہ خود اسی ذہنیت کے حامل شخص ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے اپنے جیسے ہی شخص کو ذمہ داری دی ہے تاکہ وہ ماحول بنا سکیں، مگر انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ وہ چاہے جتنا ماحول بنالیں، سیمانچل کی عوام کبھی ان کے جھانسے میں آکر گنگا جمنی تہذیب کو ختم نہیں کریں گے. وہاں لوگ برسوں سے بلاتفریق ایک ساتھ سکھ دکھ میں ساتھ رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:Yes Bank fraud case یس بینک دھوکہ دہی معاملے میں رانا کپور کے خلاف فردجرم داخل

سیاسی تجزیہ نگار سیماب اختر کا ماننا ہے کہ بی جے پی گری راج سنگھ کو انچارج بنا کر کئی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے. گری راج سنگھ شروع سے سیمانچل میں گھسپیٹھیا(درانداز) ہونے کی آواز بلند کرتے رہے ہیں، ساتھ ہی ہندو اور مسلمانوں کے درمیان ایک سیدھی سیاسی لکیر کھینچنا چاہتے ہیں، ان کے دماغ میں اس طرح کی بات ہو سکتی ہیں کہ سیمانچل میں ہندوؤں کے ووٹ پانے کے لئے اویسی اور عظیم اتحاد کے درمیان آپس میں دراڑ نا ڈال دیں تاکہ آنے والے پارلیمانی انتخاب میں اس کا فائدہ پہنچ سکیں. ادھر بی جے پی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر ونود شرما کہتے ہیں کہ گری راج سنگھ اسی بہار کا بیٹا ہیں، وہ اگر آنے والے وزیر داخلہ کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو کیا غلط ہے ۔BJP Gear Up For Amit Shah visit Simanchal on 23 September

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.