ETV Bharat / state

بی جے پی کے ریاستی صدر اہل خانہ سمیت کورونا وائرس سے متاثر

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 7:31 PM IST

ریاست بہار میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کی زد میں اب بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال اور ان کے اہل خانہ بھی آگئے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

بی جے پی ذرائع کے مطابق جیسوال کے ساتھ ان کی اہلیہ منجو چودھری ، ان کی ماں اور کنبہ کے کچھ دیگر اراکین کو کورونا انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔

ان کے علاوہ بی جے پی کے تنظیمی سکریٹری ناگیندر جی ، ریاستی جنرل سکریٹری دیویش کمار ، نائب صدر راجیش ورما اور رادھا موہن شرما سمیت 24 لوگوں کے بھی کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔

اس کے بعدسے بی جے پی دفتر کو بند کر دیا گیا ہے

۔ بی جے پی کے سبھی متاثرہ لیڈر ہوم قرنطینہ میں ہیں۔
دریں اثناءاپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے بی جے پی لیڈران کے پازیٹیو ہونے پر وزیر صحت منگل پانڈے پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ” بی جے پی کے ریاستی صدر ، نائب صدر اور اراکین اسمبلی سمیت کئی بڑے لیڈران پازیٹیو ہیں ۔

بی جے پی کے لوگ بہار میں انفیکشن پھیلا رہے ہیں۔

ان کے ایسے ناکارہ وزیر صحت ہیں کہ اپنے نائب وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی دفتر کو ہی کورونا سے نہیں بچا پائے تو بہار اور عام آدمی کو کیا بچا پائیںگے “
مسٹر یادو نے ایک دیگر ٹوئٹ کے ذریعہ بی جے پی پر تیکھا حملہ کیا اور کہاکہ بہار بی جے پی کے 100 لیڈران کی رینڈم جانچ کرانے پر 75 لیڈران پازیٹیو پائے گئے ۔

تصور کیجئے اگر سبھی کی جانچ ہو جائے تو کتنے پازیٹیو ملیںگے ۔

یہ بھی پڑھیں:گوپال گنج کے متعدد گاؤں سیلاب سے متأثر

انہوں نے آگے لکھا کہ ” ریاست کے لوگوں سے درخواست ہے کہ انفیکشن پھیلانے والے ان خصوصی جماعتیوں سے دور رہ کر خود کو اور کنبہ کے لوگوں اور ریاست کو محفوظ رکھیں ۔ ورچوئل اور ولچر کے فرق کو سمجھیں“۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.