ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں کوروناوائرس کے دو مزید نئے کیسز آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کلکٹر دربھنگہ تیاگ راجن ایس ایم نے کہا کہ اتوار کے روز جن دو مثبت مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اس میں ایک شخص پانچ مئ کو ممبئی سے دربھنگہ پہنچا تھا اور دوسرا مثبت مریض گورا بورام تحصیل کے کنہائی گاؤں کا باسندہ ہے۔
ممبئی سے آئے شخص کو پانچ مئی کو ہی بلاک واقع کرونٹائن سینٹر پر رکھا گیا تھا ان کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس لئے گاؤں کو سیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
وہیں گورا بورام کے کانہائی گاؤں کے جو شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے انہیں میڈیکل ٹیم نے اسکریننگ کے دوران مشکوک پایا تھا ۔ اب جانچ میں ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔
اس لئے کنہائی گاؤں کو سیل کیا جا رہا ہے اور اس کے رابطے میں آئے لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ انہیں بھی شناخت کرکے کرونٹائن کیا جائے گا اور جانچ کروائی جائے گی ۔ اس طرح کورونا مثبت کی تعداد اب ضلع میں 11 ہو گئ ہے ۔