ETV Bharat / state

دس گھروں میں آتشزدگی

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 1:30 PM IST

ضلع موتیہاری میں گزشتہ رات وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر چراغاں کرنے کے دوران آگ لگ گئی جس میں 10 مکان جل کر راکھ ہو گئے۔

موتیہاری: دیا جلاتے وقت 10  گھر جل کر خاک

وزیراعظم کی اپیل پر ریاست بہار کے شہر موتیہاری میں گزشتہ رات 9 بجتے ہی لوگوں نے دیا اور موم بتیاں جلانا شروع کر دی لیکن اسی دوران کئی مکان آتشزدگی کا شکار ہو گئے۔

دئے کی وجہ سے سپہی گاؤں کے ایک گھر میں آگ لگ گئی، آس پاس کے دیگر مکانات بھی اس کے زد میں آگئے۔ جانکاری کے مطابق اس حادثے میں 10 مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔

معاملہ پیچپکڑی او پی علاقے کے گاؤں سپہی کا ہے۔ دراصل وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر سپہی گاؤں کے لوگوں نے اتوار کی رات نو بجے گھروں کی بتیوں کو بجھا کر دیئے جلانا شروع کیا۔ اس دوران دیئے کی لو سے جھونپڑی میں آگ لگ گئی جو دھیرے دھیرے گاؤں میں پھیل گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی۔

فائر بریگیڈ کی ٹیم نے گاؤں والوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ فی الحال اس آگزنی میں نقصان کا اندازہ نہیں لگ پایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.