کورونا وائرس وباء اور لاک ڈاؤن کے درمیان بہار کے دربھنگہ ضلع کے کشیشور استھان تحصیل کے نچلے علاقے میں سیلاب کا خطرہ دکھنے لگا ہے ۔
رک رک کر ہو رہی بارش اور پڑوسی ملک نیپال سے آنے والے پانی کی وجہ سے کملا ندی میں سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔ ندی کا پانی اب نچلے علاقے میں کھیتوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
فصلیں ڈوبنے لگی ہیں۔ فصلیں بر باد ہوتے ہوئے دیکھ کر کاشتکار اب نا امید نظر آنے لگے ہیں۔ قرض لیکر کاشتکاری کرنے والوں کا تو اور بڑا حال ہو گیا ہے۔
فصل کاٹنے سے پہلے ہی اچانک آئے سیلاب نے پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہیں کچھ نہیں سمجھ میں آرہا ہے کہ اب کریں تو کیا کریں۔
ایسے میں صرف حکومت ہی کچھ معاوضہ دے دے تو غنیمت ہے۔ ادھر کلکٹر دربھنگہ تیاگ راجن ایس ایم نے کہا ہے کہ ابھی سیلاب کے پانی میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے جیسے ہی پانی کم ہوگا ۔
اس کے بعد فصل کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا فل حال ندی کا پانی ابھی نچلے علاقے میں پھیل رہا ہے، جس سے کچھ جگہوں پر فصل کو نقصان ہونے کی بات ہے -