ETV Bharat / state

Time Bomb Recovery Case مظفرپور ٹائم بم برآمدگی معاملے میں کولکاتا سے ایک شخص گرفتار - بہار اردو نیوز

مظفرپور میں 11 فروری کو چھاپہ ماری کے دوران تین ٹائم بم برآمد ہوئے تھے، اس معاملے میں بہار ایس ٹی ایف نے کولکاتا سے ایک شخص جیکی عرف احمد علی کو گرفتار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 10:14 AM IST

مظفرپور: ریاست بہار کے مظفر پور کے تین کوٹھیا محلے میں 11 فروری 2023 کو برآمد ہونے والے 3 ٹائم بم معاملے جیکی عرف احمد علی کو بہار اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کولکاتا سے گرفتار کیا ہے۔ اس سے متعلق بہار پولیس ہیڈکوارٹر کے اے ڈی جی جتیندر سنگھ گنگوار نے پریس کانفرنس کر کے جیکی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ برآمد ہونے والے تینوں بم کی ایف ایس ایل رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ برآمد ہونے والا دھماکہ خیز مواد تھا یا کچھ اور ہے۔

بتا دیں کہ مظفر پور میں اطلاع ملی تھی کہ تین کوٹھیا علاقے میں جیکی کے گھر اسمیک لایا جا رہا ہے۔ اس اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو وہاں سے تین ٹائم بم برآمد ہوئے۔ اس کی ڈیزائن ایسی تھی کہ گھڑی کو سرکٹ کے ذریعے بم سے جوڑا گیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کی تو اسمیک کے ساتھ تین ٹائم بم برآمد ہوئے۔ اس معاملے میں پولیس نے جیکی کے بھائی جاوید کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ اترپردیش سے دو افراد کو بھی پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تھا۔ ٹائم بم کی اطلاع پر کئی ایجنسیاں متحرک ہوگئیں۔

پولیس نے اس معاملے میں تفتیش شروع کی اور پتہ لگانے کے لیے نم کیوں اور کس لیے لایا گیا۔ نشانے پر کون تھا۔۔۔ ان تمام سوالات کے جواب کے لیے پولیس جیکی کو تلاش کررہی تھی تھی ایک ٹیم کو جیکی کے کولکاتا میں ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جیکی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد بہار ایس ٹی ایف نے اسے کولکاتا سے گرفتار کرلیا۔ بہار پولیس جیکی عرف احمد علی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Gaya Mob Violence بیلاگنج ہجومی تشدد معاملے کے پانچ ملزمان نے عدالت میں خودسپردگی اختیار کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.