بیورو نے یہ الزام نگرانی کے اسپیشل جج مدھوکر کمار کی عدالت میں اینٹی کرپشن ایکٹ کی مختلف دفعات میں سبکدوش پیش کار دویندر پرساد سنگھ اور اسکی اہلیہ جنک دلاری دیوی کے خلاف داخل کیا ہے ۔
الزام کے مطابق دس جون 1991 سے 31 اکتوبر 2012 تک ملزم پیش کار نے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کر کے اپنی آمدنی کے سبھی معلوم ذرائع سے لگ بھگ 81 لاکھ روپے زائد کی املاک جمع کی تھی۔
جمع کی گئی املاک میں ویشالی ضلع میں زمین، پٹنہ کے مکھنیاں کنواں اور صندل پور میں مکان ،سلیم پور اہرا میں فلیٹ اور سرمایہ کاری کے کاغذات شامل ہیں۔