پٹنہ: رہاست بہار کی حکمراں جماعت جے ڈی یو کے رہنما اور سابق وزیر نیرج کمار نے میڈیا اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جب بہار میں عظیم اتحاد پوری مضبوطی سے عوام کی خدمت انجام دینے میں مصروف ہے تو ان لوگوں کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔ بہار کی عوام نے نفرت کی سیاست کرنے والے بی جے پی لیڈران کو درکنار کر دیا ہے۔ یہاں امن و امان کا ماحول ہے۔
انہوں نے کہا کہ نتیش حکومت کی تمام ترجیحات میں پہلی ترجیح آپسی بھائی چارہ اور اخوت و محبت قائم رکھنا ہے۔ یہ بات بھاجپا کے لیڈروں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ اسی وجہ سے کسی نہ کسی شکل میں بہار کی خوشگوار فضا خراب کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں مگر انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ بہار میں جب تک عظیم اتحاد حکومت ہےاس وقت تک ان کے منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Bihar Politics اویسی کو سیمانچل کے لوگ صرف الیکشن کے وقت ہی کیوں یاد آتے ہیں، پپو یادو
جدیو کے ایم ایل سی نیرج کمار نے ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی کے بہار دورہ کو لے کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کام یہاں جب بھاجپا کے لوگ کر ہی رہے ہیں تو انہیں یہاں آنے کی کیا ضرورت ہے. بہار کی عوام جانتی ہے کہ بھاجپا کی بی ٹیم کون ہے۔ وہ یہاں اقلیت سماج میں پھوٹ ڈالنے کے لئے آئے ہیں جسے بہار کے مسلمان اچھی طرح سے جانتے ہیں۔بہار میں رہنے والے اقلیتی طبقے کے لوف اویسی کی باتوں میں آنے والے نہیں ہیں۔