ETV Bharat / state

Bihar State Haj Committe بہار سے اب تک بتیس سو عازمین مکہ اور مدینہ منورہ پہنچے

حرمین شریفین کی حاضری دنیا کی سب سے بڑی سعادت ہے۔ حج اللہ کے قرب کا بہترین وسیلہ ہے۔ اس سعادت کو حاصل کرنے کے لیے اب تک بہار کے 32 سو عازمین حج مکہ اور مدینہ پہنچ چکے ہیں۔

بہار سے اب تک 32سو عازمین مکہ مدینہ منورہ پہنچے

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 1:25 PM IST

بہار سے اب تک 32سو عازمین مکہ مدینہ منورہ پہنچے

گیا: ریاست بہار کے عازمین حج کا سفرحج جاری ہے۔ اس مرتبہ کولکاتا اور گیا امبارکیشن سے عازمین حج روانہ ہوئے ہیں۔ بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین عبدالحق کے مطابق آج روانہ ہونے والے سبھی عازمین حج براہ راست مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ مختلف امبارکیشن پوائنٹ سے بہار کے اب تک 32 سو عازمین حج مکہ اور مدینہ پہنچ گئے ہیں۔

عازمین حج کے لیے پٹنہ حج بھون میں ہردن دعائیہ مجلس منعقد ہوتی ہے۔ دعائیہ مجلس سے قبل علمائے کرام کا خطاب بھی ہوتا ہے۔اس میں ان کے ذریعہ بتایا گیا کہ حج قرب الی اللہ کا بہترین وسیلہ ہے۔ اللہ اپنے دوستوں کو ہی اپنا قرب عطا کرنے کے لیے وہاں بلاتے ہیں۔ اپنے در پر بلانا قرب کی دلیل ہے۔ دنیا کا بادشاہ جب ناراض ہوتا ہے تو وہ اپنے درسے بھگا دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Special Lecture on Language ’زبان ہماری ثقافت کو زندہ رکھتی ہے‘

اس موقعے پر بتایا گیا کہ وہ احکم الحاکمین ہو کر بھی آپ کو بلا رہا ہے تو یہ اس کی طرف سے قرب خاص کی واضح نشانی ہے۔ یقینا حرمین شریفین کی حاضری دنیا کی سب سے بڑی سعادت اور بڑے شرف و اعزاز کی بات ہے۔ واضح ہوکہ گیا ہوائی اڈہ سے قریب بارہ سو عازمین حج اب تک روانہ ہوچکے ہیں جبکہ کولکاتا سے پرواز کرنے والےبہار کے عازمین کی پرواز مکمل ہوچکی ہے گیا ہوائی اڈے سے بائیس جون تک پرواز ہوگی ۔بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین عبدالحق نے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے عازمین حج کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.