ETV Bharat / state

Congress Foundation Day Patna کانگریس کے 138ویں یوم تاسیس کے موقع پر پٹنہ میں تقریب

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 2:02 PM IST

کانگریس پارٹی کے 138ویں یوم تاسیس کے موقعے پر آج بہار کے پٹنہ میں واقع پارٹی دفتر صداقت آشرم میں ریاستی صدر اکھلیش کمار سنگھ کی صدارت میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ریاست کے تمام کارکنان و لیڈران شریک ہوئے، مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے جنرل سکریٹری طارق انور نے شرکت کی۔ Congress Foundation Day Patna

کانگریس کے 138ویں یوم تاسیس کے موقع پر پٹنہ میں تقریب

پٹنہ: رہاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں آل انڈیا نیشنل کانگریس کے 138 ویں تاسیس کے موقع پر ریاستی پارٹی دفتر صداقت آشرم میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور جنرل سکریٹری طارق انور نے بی جے پی جی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں موجودہ حکومت نے ملک میں صرف نفرت اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی سیاست کی ہے۔ آج ملک کس طرف جا رہا ہے اس سے موجودہ حکومت کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مذہب، لباس دیکھ کر فسطائی طاقتیں حملہ کر رہی ہیں مگر حکومت خاموش نظر آتی ہے۔ Bihar Pradesh Congress Celebrate 138 Foundation Day Of Congress In Patna

انہوں نے کہا کہ عصمت دری کے ملزمین کو پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا جاتا ہے۔ ہمارا ملک مختلف پھولوں کا ایک باغیچہ ہے۔ آج اس باغ میں صرف ایک پھول کھلانے کی بات ہو رہی ہے، پھر ہمارا ملک دوسرے ممالک سے منفرد کیسے رہ پائے گا۔ اسی لئے آج راہل گاندھی پورے ملک میں بھارت جوڑو یاترا کے تحت پیدل مارچ کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو آپس میں جوڑا جا سکے۔ بہار پردیش کانگریس کے صدر اکھلیش کمار سنگھ نے کہا کہ آئندہ پانچ جنوری کو بہار کے چمپارن سے بھارت جوڑو مہم کا آغاز کیا جائے گا جس میں پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایسی ٹھنڈ میں راہل گاندھی ہاف ٹی شرٹ پہن کر پیدل مارچ کر رہے ہیں تو ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اس مہم کے قدم سے قدم ملا کر پورے بھارت کو گرما دیں۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بہارمیں پانچ جنوری سے بھارت جوڑو یاترا کا آغاز

ریاستی پردیش کانگریس کے صدر نے کہا کہ مودی حکومت میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ملک کی دوسری سیاسی جماعتیں خاموش ہیں لیکن راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کی بدولت ملک کے تمام مذاہب کو جوڑنے کے لئے سڑکوں پر اترے ہیں ہم سبھی لوگوں کو ان کی حمایت میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔ Bihar Pradesh Congress Celebrate 138 Foundation Day Of Congress In Patna

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.