گزشتہ 5 اور 6 مارچ کو ریاست بہار ضلع سیتامڑھی کے ڈمرہ تھانے میں دو نوجوانوں کو پولیس نے حراست میں لیا تھا جبکہ چند روز بعد ہی پولیس حراست میں ان دونوں کی موت ہوگئی تھی۔
اس معاملے میں پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔
منورعلی نامی شخص کی عرضی پر جسٹس اشونی کمار سنگھ نے شنوائی کرتے ہوئے سی بی آئی کو فریق بنانے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ تسلیم انصاری اور عفران عالم کو ڈمرہ پولیس نے چکیاں نامی علاقے سے حراست میں لیا تھا، 5 اور 6 مارچ سنہ 2019 کی درمیانی شب پولیس کسٹڈی میں ان دونوں کی موت ہوگئی تھی۔
7 مارچ سنہ 2019 کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے الزام عائد کیا گیا تھا کہ پولیس مبینہ مار پیٹ کی وجہ سے ان لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
اس معاملے کی آئندہ سماعت 19 ستمبر کو ہوگی۔