ETV Bharat / state

Bihar MLC Election:بہار قانون ساز کونسل کی پانچ سیٹوں پر انتخابات

الیکشن کمیشن سے جاری اعلان کے مطابق بہار قانون ساز کونسل کے پانچ حلقوں کے انتخابات کا نوٹیفکیشن 6 مارچ کو جاری کیا جائے گا، پرچہ نامزدگی 13 مارچ تک داخل کی جا سکتی ہے۔ موصول ہونے والے پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 مارچ تک ہوگی اور 16 مارچ تک نام واپس لیے جا سکتے ہیں۔Bihar Legislative Council Elections For Five Seats

بہارقانون ساز کونسل کی پانچ سیٹوں پرانتخابات

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 11:45 AM IST

پٹنہ :بہار قانون ساز کونسل کی پانچ سیٹوں کے لیے انتخاب ہونے والے ہیں جن میں 4 سیٹوں کے لئے دو سالہ انتخاب ہوگا جبکہ ایک سیٹ کے لئے ضمنی انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش، تلنگانہ اور بہار میں ریاستی قانون ساز کونسل کی کل 15 نشستوں کے انتخابات اور ضمنی انتخاب کے لیے دو سالہ انتخابات 23 مارچ اور 31 مارچ کو ہوں گے۔ آندھرا پردیش کی سات، تلنگانہ کی تین اور بہار میں ایک نشست کے لئے ضمنی انتخابات ہوں گے۔ بہار قانون ساز کونسل میں گریجویٹ اور اساتذہ کے حلقوں میں دو خالی نشستوں کے لئے دو سالہ انتخاب اور سارن سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات 31 مارچ کو منعقد کیے گئے۔

الیکشن کمیشن سے جاری اعلان کے مطابق بہار قانون ساز کونسل کے پانچ حلقوں کے انتخابات کا نوٹیفکیشن 6 مارچ کو جاری کیا جائے گا، پرچہ نامزدگی 13 مارچ تک داخل کی جا سکتی ہے۔ موصول ہونے والے پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 مارچ تک ہوگی اور 16 مارچ تک نام واپس لیے جا سکتے ہیں۔

پولنگ 31 مارچ کو صبح سات بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی پانچ اپریل کو ہوگی اور 11 اپریل تک تمام مراحل مکمل لر لیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:Lalu Prasad Yadav On BJP ہمیں آئین اور اقلیتوں کی حفاظت کرنی ہے، لالو پرساد

بہار میں سارن اور گیا کے گریجویٹ حلقوں اور گیا اور کوشی ٹیچر حلقوں کے نمائندوں وریندر نارائن یادو، اودھیش نارائن سنگھ ، سنجیو شیام سنگھ اور سنجیو کمار سنگھ کی میعاد 8 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ جبکہ سارن ٹیچر حلقہ کے نمائندے کیدار ناتھ پانڈے کی میعاد 16 نومبر 2026 تک تھی، لیکن ان کے انتقال کی وجہ سے یہ سیٹ 24 اکتوبر 2022 سے خالی ہے۔ کمیشن نے اس خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے ساتھ ساتھ چار نشستوں پر دو سالہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.