ETV Bharat / state

Bihar Minister Zama Khan مسلمانوں کو خود ہی سنبھلنا ہوگا، ریاستی وزیر زماں خان

وزیر اقلیتی و بہبود زماں خان نے ایک مذہبی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات سازگار نہیں ہیں۔ اللہ کے سوا ہمارا اپنا کوئی نہیں، مسلمانوں کو خود ہی سنبھلنا ہوگا۔ Bihar Minister Zama Khan

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 6:33 PM IST

Updated : Sep 30, 2022, 6:39 PM IST

مسلمانوں کو خود ہی سنبھلنا ہوگاَ:وزیر زماں خان

گیا: بہار کے شہر گیا میں واقع شعیہ مسجد میں ایصال ثواب کی مجلس منعقد ہوئی۔ اس میں بڑی تعداد میں شیعہ حضرات نے شرکت کی۔ مجلس میں مہمان خصوصی کی حیثیت وزیر زماں خان، چیئرمین شعیہ وقف بورڈ افضل عباس شریک ہوئے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Bihar Minority Minister Zama Khan Reaction On Present Situation

وزیر اقلیتی و بہبود زماں خان نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد، اپنی روایت و ثقافت اور کردار و عمل کو بہتر ڈھنگ سے انجام دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اعلی اخلاق کردار، ایثار و قربانی اور صبر ہماری وراثت تھی لیکن آج مسلمان اپنی وراثت کو بھول گئے ہیں۔ غیروں نے ہمارے کردار کو اپنا کامیابی کا زینہ طے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے حالات سازگار نہیں ہیں۔ نفرت، عداوت، تشدد کے ذریعے سیاسی و سماجی اور مذہبی طور پر نقصان پہچانے کی کوشش ہے۔ ہم سیاسی مہرا بنائے جارہے ہیں لیکن سبق ہم نے حاصل نہیں کیا جس سے مزید مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ آج کوئی اپنا نہیں ہے۔ اس پرفتن وقت میں کسی پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ہمارا نگہبان اور محافظ اللہ ہے ، مسلمانوں کو خود ہی اپنے حالات سازگار کرنے ہوں گے اور اس کے لئے ہمیں اپنے اسلاف کے کرداروعمل کو اپنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Pattan Baramulla Encounter ہلاک عسکریت پسند اگنی ویر ریلی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، پولیس

غور طلب ہے کہ شعیہ مسجد میں ایصال ثواب کی مجلس منعقد ہوئی تھی جس میں ایڈوکیٹ مسعود منظر ، شبلو خان ، عمیر احمد ، میرشفاعت حسین وقف اسٹیٹ کے صدر سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک تھےBihar Minority Minister Zama Khan Reaction On Present Situation

Last Updated : Sep 30, 2022, 6:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.