ETV Bharat / state

بہار: اسمبلی مانسون سیشن اگست میں - جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

کابینہ نے تین سے چھ اگست تک اسمبلی مانسون سیشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بہار کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا
بہار کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 12:01 AM IST

جمعہ کی دیر شام ہوئی بہار کابینہ کی میٹنگ میں چار ایجنڈوں کو منظوری ملی۔ اس میں بہار اسمبلی کے مانسون اجلاس کو 3 سے 6 اگست کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ساتھ ہی میٹرک پاس طلباء کے داخلے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 31 دسمبر کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں منعقد ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں رواں مالی سال میں 9 َکروڑ روپئے کی رقم جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ جبکہ کورونا انفیکش کے مدنظر ریاستی حکومت نے میٹرک پاس کرنے والے طلبا و طالبات کے لئے داخلے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 31 دسمبر 2020 تک کر دیا ہے۔

آج دوسرے روز مسلسل ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں چار ایجنڈوں کو منظوری ملی۔ اس میٹنگ میں قانون ساز کے مانسون اجلاس سے متعلق فیصلہ لیا گیا۔ جس کے تحت مانسون اجلاس 3 سے 6 اگست تک چلے گا۔

اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے غیر قانونی طور پر سرکاری کوارٹر میں رہنے والے سرکاری ملازمین پر جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزٹیڈ اور نان گزٹیڈ ملازمین کو یہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

غیر قانونی طور پر رہنے والے ملازمین کا جرمانہ 15 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دیا گیا ہے۔کابینہ نے ایس سی، ایس ٹی ہوسٹل کے تعمیر کے لئے 45 کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے۔ یہ ہوسٹل کشن گنج اور فاربس گنج میں تعمیر ہونگے۔بتایاگیا کہ 560 بیڈ والے ان ہوسٹلز کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.