ETV Bharat / state

بہار :لاک ڈان میں گیا اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کو ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ کا نقصان

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 7:26 PM IST

عالمی وبا کوروناوائرس کو لیکر نافذ لاک ڈاون کی وجہ سے معاشی صورتحال بھی بہتر نہیں ہے ، اسکی ایک مثال بہار اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے موجودہ بحران سے سمجھا جاسکتا ہے۔

گیا اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کو ڈیڑھ کروڈ سے زیادہ کا  نقصان

گیا ڈیویزن میں کارپوریشن کی بسوں کی اوسطا روزانہ آمدنی ساڑھے تین لاکھ کے قریب ہے۔تاہم ابھی لاک ڈان کے دوران سبھی بسوں کی اسٹیئرنگ لگ بھگ مقفل ہے ،ٹرانسپورٹ کے افسر کے مطابق اب تک ڈیڑھ کروڑکا نقصان ہوچکا ہے۔ یہ بحران کب تک جاری رہے گا؟ کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ ضلع گیا ڈیویزن ڈپو کی سروس عام مسافروں کے لئے فی الحال بند ہے تاہم بس ڈپو کی دو بسیں طبی عملے کو اپنی منزل مقصود تک پہنچا رہی ہیں۔ ان بسوں سے طبی عملے کو لانے اور لے جانے کاکام جاری ہے ، ساتھ ہی پھنسنے مسافروں کو پہچانے میں ان کی مدد کی جارہی ہے۔

22 مارچ سے اب تک پچاس بسیں خدمات انجام دے چکی ہیں ، لاک ڈاون کے شروعات میں مسافروں کو جنکشن سے ارریہ اور گوپال گنج بھیجا گیا ہے ، اس کے بعد بھی بسوں کو بھاگل پور، موتیہاری مظفر پور روانہ کیا گیا ہے۔ بہار اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے تحت گیا ڈویژن کے چار اضلاع کے اورنگ آباد ۔نوادہ۔ جہان آباد میں بس ڈپو ہیں ، گیاڈیویزن میں تقریبا 87 بسیں ہیں جس میں سب سے زیادہ گیا ڈپو کو 47 بسیں اور کارپوریشن کے تحت 20 نجی بسیں ہیں ،۔

یہاں قریب تین سو ملازمین ہیں جس میں بڑی تعداد معاہدہ پر بحال ملازمین کی ہے ، اب لاک ڈاون کی وجہ سے بسیں نہیں چل رہی ہیں۔ جسکی وجہ سے آمدنی بند ہوگئی ہے ، آمدنی بند ہونے سے یومیہ اجرت پر بحال ملازین کو تنخواہ دینے میں گیا ڈیویژن کو کافی پریشانی ہورہی ہے

ریجنل آفیسر پون بٹھل نے بتایاکہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کے آمدنی کاذریعہ مسافر بسیں ہیں ۔تاہم لاک ڈاون کی وجہ سے ساری بسیں ڈپو میں کھڑی ہیں ، گیاڈیویژن ڈپو میں قریب سوبسیں ہیں اور بسوں کے نہ چلنے کی وجہ سے آمدنی بند ہے ، ایسے میں تنخواہ دینے میں توپریشانی ہے ۔تاہم حکومت کی ہدایت ہے تو تنخواہ دی جارہی ہے ۔

مارچ تک کی تنخواہ تمام ملازمین کودی جاچکی ہے ، ایک اور افسر محمد عظیم الدین نے بتایاکہ ڈھائی سو اسٹاف میں زیادہ اسٹاف معاہدہ پر ہیں ، لاک ڈان کی وجہ سے گاڑیوں کاچلناتو بند ہے لیکن سرکاری خدمات جاری ہیں اسلئے ایک دن کے توقف کے بعد ملازین کوبلایا جاتاہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.