ETV Bharat / state

Bihar Legislative Council Adjourned بی جے پی کے ہنگامے کے سبب بہار قانون ساز کونسل کی کارروائی ملتوی

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 10:35 PM IST

بہار قانون ساز کونسل میں اہم اپوزیشن جماعت بی جے پی نے آج ریاست میں امن و امان کی گرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ نقلی شراب کی وجہ سے ہونے والی اموات کو لے کر کافی شور شرابا کیا اور نعرے لگائے۔ جس کے باعث ایوان کی کارروائی 17 منٹ کے بعد ہی ملتوی کر دی گئی۔Bihar Legislative Council Adjourned

Etv Bharat
Etv Bharat

پٹنہ: بہار قانون ساز کونسل میں اہم اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج ریاست میں امن و امان کی گرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ نقلی شراب کی وجہ سے ہونے والی اموات کو لے کر کافی شور شرابا کیا اور نعرے لگائے۔ جس کے باعث ایوان کی کارروائی 17 منٹ کے بعد ہی ملتوی کر دی گئی۔ بی جے پی کے پرمود کمار نے اسپیکر دیویش چندر ٹھاکر کے عہدہ سنبھالتے ہی التوا کی تحریک کے ذریعے ریاست میں بگڑتے امن و امان کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز قتل، چوری اور عصمت دری کے واقعات ہو رہے ہیں۔ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے اور لوگ خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔Bihar Legislative Council Adjourned

نتیش کمار نے کہا کہ دارالحکومت پٹنہ میں ہی تاجروں کے قتل اور بینکوں کو لوٹنے کے واقعات ہو رہے ہیں۔ بہار کی تاریخ میں پہلی بار اس سال 13 ستمبر کو بیگوسرائے میں مجرموں نے نیشنل ہائی وے پر 25 کلو میٹر تک فائرنگ کی۔ اسی طرح 18 ستمبر کو سیوان میں شراب مافیا نے پولیس ٹیم پر حملہ کیا جس میں سب انسپکٹر سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح 29 ستمبر کو ریت مافیا کے درمیان خونریز تصادم میں ہزاروں راؤنڈ فائر کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے مکمل طور پر بلند ہو چکے ہیں اور پولیس اور انتظامیہ کے حوصلے مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں۔ آج ہی چھپرا میں جعلی شراب سے کئی لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

تبھی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سمرت چودھری نے کہا کہ بہار کی صورتحال پر تمام کام روک کر ایوان میں بحث کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پاس محکمہ داخلہ کی بھی ذمہ داری ہے، ایسے میں یہ بات سمجھنے کی ہے کہ کس طرح شراب پر مکمل پابندی کے بعد بھی ریاست کے دیہی اور شہری علاقوں میں کھلے عام شراب فروخت ہو رہی ہے۔ جعلی شراب پینے سے لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ اس لیے جب تک شراب مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دی جائے گی۔ چیئرمین کی درخواست کے بعد بھی ارکان نے نعرے بازی کا سلسلہ جاری رکھا تو انہوں نے کارروائی کھانے کے وقفے تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Legislative Council: بہار قانون ساز کونسل میں اقلیتی اسکول کے قیام کا مطالبہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.