پٹنہ: چھپرہ میں زہریلی شراب پینے سے درجنوں لوگوں کی موت پر اپوزیشن کے نشانے پر آج نتیش حکومت رہی، دونوں ایوانوں میں اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ آرائی کی جس وجہ سے بہار اسمبلی و قانون ساز کونسل میں اسپیکر نے کارروائی کو ملتوی کر دیا۔ اپوزیشن کے تمام اراکین نے دونوں ایوانوں میں اسپیکر ویل میں آکر نتیش کمار سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے لگے، کاروائی نہیں چلنے دینے کی صورت میں بہار اسمبلی کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری و قانون ساز کونسل کے اسپیکر دویش چندر ٹھاکر نے کاروائی کو کل تک کے لیے ملتوی کر دیا۔ Bihar Assembly proceedings adjourned
ایوان سے باہر نکلنے کے بعد قانون ساز کونسل میں حزب مخالف لیڈر سمراٹ چودھری نے میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے کہاکہ ریاست میں شراب پر پابندی کا قانون نافذ ہے، اس کے باوجود شراب کی وجہ سے مسلسل اموات ہو رہی ہیں۔ اس کے لیے ذمہ دار صرف اور صرف ریاستی حکومت ہے۔ بہار میں شراب پر پابندی کے باوجود زہریلی شراب سے چھپرہ میں درجنوں لوگ مر گئے، کہاں ہیں ان کی سوشان والی سرکار، جن لوگوں کی موت ہوئی ہے ان کے اہل خانہ افسران اور نتیش کمار پر ایف آئی آر درج کرے، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ نتیش حکومت کی شراب بندی پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ وہ امتناع کے نام پر ناجائز پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں، یہ نتیش کمار کی پالیسی ہے۔ شراب بندی کی ہم لوگوں نے بھی حمایت کی ہے، مگر نتیش کمار اسے روک پانے میں ناکام ہو گئے ہیں، جس وجہ انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں: