ریاست بہار میں 66 ویں قومی خواتین کبڈی کے ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے، جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس بار ٹورنامنٹ کی میزبانی بہار کی خاتون کبڈی ٹیم کررہی ہے۔
اتنا ہی نہیں بہار کی ٹیم مستعدی کے ساتھ خوب محنت سے پریکٹس کررہی ہے۔
خاتون ٹیم کے کوچ بھاویش کمار کی سرپرستی میں یہ ٹیم پریکٹس میں مشغول ہے، اس کھیل کا انعقاد 11 جولائی سے 14 جولائی تک پاٹلی پتر کے سپورٹز کامپلکس میں ہوگا۔
کوچ بھاویش کمار نے بتایا کہ ٹیم کی تیاری بےحد اچھی ہے، ٹیم کے کھیلاڑی ذہنی اور جسمانی دونوں طور پر مستحکم ہیں، اور روزانہ پانچ سے چھ گھنٹے تک پریکٹس ہوتی ہے۔