اسی کے پیش نظر جھارکھنڈ حکومت نے بہار سے متصل سرحد پر چوکسی بڑھا دی ہے، سرحد کو سیل کر دیا گیا ہے اور پولس 24 گھنٹے پہرہ دے رہی ہے تاکہ کوئی بھی بلا وجہ سرحد عبور نہ کرسکے۔
بہار-جھارکھنڈ سرحد پر تعینات پولسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گاؤں دیہات کے لوگ اس بیماری کی شدت کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں اور لاک ڈاؤن کو نافذ کرانے میں یہاں بڑی مشقت اٹھانی پڑ رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ بلا وجہ گھروں سے نکلتے ہیں اور طرح طرح کی بہانے بازی کرتے ہوئے بازار جانے کی کوشش کرتے ہیں ایسے میں پولیس والوں کو تھوڑی سختی بھی کرنی پڑتی ہے۔
پولیس نے اس علاقے میں سختی اس لیے بھی بڑھا دی ہے کیونکہ سنتھال پرگنہ جس میں یہ علاقہ بھی آتا ہے کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ بہار کے ضلع بھاگلپور اور ضلع بانکا، جھارکھنڈ کے ضلع گڈا سے متصل ہیں اور دونوں ریاستوں کے درمیان گیروا ندی حائل ہے۔
گڈا ضلع چھوٹا ناگپور یا سنتھال پرگنہ کا ایک حصہ ہے جہاں آدی واسیوں کی کثیر تعداد ہے۔