بہار میں سیلاب کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے، اس قدرتی آفت سے اب تک 25 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 20 لاکھ سے زائد افراد ابھی بھی متاثر ہیں۔
جمعرات کے روز بہار میں سیلاب سے اموات کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ متاثر 16 اضلاع میں سے ایک میں تازہ اموات کی اطلاع ہے، حالانکہ ندیوں کے آبی سطح میں کمی آئی ہے۔
ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بلیٹن کے مطابق 'دربھنگہ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، جہاں سیلاب سے متاثر افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہےاور 11 ویں ہلاکت بھی ہو چکی ہے۔
وہیں مظفر پور میں چھ، مغربی چمپارن میں چار اور سیوان اور سارن میں دو دو ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ دیگر اضلاع میں سیتامڑھی، شیوہر، سوپول، کشن گنج، گوپال گنج، مشرقی چمپارن، کھگڑیا ، سمستی پور، مدھوبنی، مدھےپورہ اور سہرسا شامل ہے
سیلاب سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 77.18 لاکھ تھی جو گذشتہ روز 77.77لاکھ ہو گئی۔
اس تعداد میں روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کے روز دو لاکھ سے زیادہ افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بلیٹن کے مطابق 'بہار کے 16 اضلاع میں متاثر بلاکس کی تعداد 128 تھی،گذشتہ روز کے مقابلے میں 11 کا اضافہ ہوا ہے۔'
این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر علاقوں سے نکال کر کیمپ میں رکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بہار:کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ
اس کے علاوہ ایک ہزار سے زائد کمیونٹی کچن پر آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد کو کھانا کھلایا جارہا ہے۔
وہیں این ڈی آر ایف بٹالین کے کمانڈنٹ وجئے سنہا نے کہا کہ '14 اضلاع میں مجموعی طور پر 23 ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں۔'