ETV Bharat / state

Bihar's Largest Industrial Park گیا میں بہار کا پہلا اور سب سے بڑا انڈسٹریل پارک بنے گا - گیا خبر

گیا میں 1670 ایکڑ اراضی پر بہار کے پہلے 'صنعتی کاریڈور' کی تعمیر ہوگی۔ 2021 میں کے آخر میں اس وقت کے محکمہ صنعت کے وزیر سید شاہنواز حسین کی پہل پر مرکزی حکومت نے اس پروجیکٹ کو منظوری دی تھی۔ تقریبا 800 کروڑ کے تخمینہ سے اس پروجیکٹ کو تیار کیا جائے گا جو بہار کا پہلا اور ملک کا سب سے ترقی یافتہ صنعتی پارک ہوگا-

سب سے بڑا انڈسٹریل پارک
سب سے بڑا انڈسٹریل پارک
author img

By

Published : May 5, 2023, 1:00 PM IST

سب سے بڑا انڈسٹریل پارک

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے ڈوبھی بلاک کے علاقے میں انڈسٹریل ایریا کی تعمیر کا کام سنہ 2024 سے شروع ہونے کی امید ہے۔ کولکاتا امرتسر کوریڈور صنعتی پارک 1670ایکڑ زمین پر پھیلا ہوگا اس کے لیے مرکزی وریاستی دونوں حکومتیں پیسے خرچ کریں گی۔ ڈوبھی بلاک کے جس علاقے میں یہ صنعتی پارک بننا ہے وہ علاقہ خشک زدہ اور جنگلی علاقہ ہے۔یہ علاقہ نکسل متاثرہ ہے اور اس علاقے میں دونوں طبقے کی آبادی ' ہندو مسلم ' کی بستی ہے۔ علاقے میں لوگوں کا ذریعہ معاش کاشتکاری یا پھر یومیہ مزدوری ہے، اس پروجیکٹ کو یہاں لگانے اور اسکی منظوری کی پہل سابق ریاستی وزیر سید شاہنواز حسین نے کی تھی۔

سنہ 2021میں انہوں نے ہی زمین کو مرکزی وریاستی سطح کے افسران کے ساتھ نشان زد کیا تھا۔ انہوں نے یہاں گمہریا گاوں کے پاس پہنچ کر کئی بار جائزہ بھی لیا تھا اور علاقے کے لوگوں کے مطابق علامتی سنگ بنیاد بھی شاہنواز حسین رکھا تھا ۔اب اس صنعتی پارک کی تعمیر کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں اور اسکے لیے اراضی حصول کی کاروائی تیزی کے ساتھ انجام دی جارہی ہیں۔ اس علاقے کی وہ زمینیں جو سرکاری تھیں اس کو پروجیکٹ کے لیے متعلقہ محکمہ کو منتقل کردی گئی ہیں جبکہ مقامی لوگوں کی نجی زمینوں کا بھی جنکے کاغذات صحیح اور درست ہیں اسکا معاوضہ فی کھٹھہ ایک لاکھ روپے ملنے شروع ہوگئے ہیں 1670ایکڑ زمین میں قریب چھ سو ایکڑ زمین پروجیکٹ کے لیے حاصل ہوچکی ہیں

نیشنل ہائی وے ٹو کو جوڑا جائے گا

امرتسر دہلی کولکاتا انڈسٹریل کوریڈور کے تحت گیا کے ڈوبھی گمہریا گاؤں میں انڈسٹریل ایئریا تعمیرہوگا انٹیگریٹڈ مینوفکچرنگ کلسٹر پروجیکٹ ضلع کے لیے اہم پروجیکٹ ثابت ہو گا اس منصوبے کے تحت ڈوبھی میں بڑے اور درمیانے درجے کی صنعتیں لگانے کا منصوبہ ہے۔ امرتسر،دہلی اور کولکتہ انڈسٹریل کوریڈور کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ اقتصادی ژون کے لئے موزوں سمجھا جاتا ہے۔ یہاں بڑے پیمانے پر انڈسٹری کے قیام سے اس علاقے کی تقدیر بدل جائے گی۔ صنعتی پارک کی ترقی کے لیے نیشنل ہائی وے ٹو کو جوڑا جائے گا ساتھ ہی یہاں ریل کنکٹیویٹی اور ہوائی رابطوں کے ساتھ بھی جوڑنے کے منصوبے چل رہے ہیں کہا جارہا ہے کہ یہ ملک کا بہترین انڈسٹریل پارک بننے جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:بہار میں دو ٹیکسٹائل پارک دینے کا مطالبہ

مقامی باشدنہ محمد نواب، محمد نوشاد، رام چرت یادو اور وجے یادو کا کہنا ہے کہ یہاں بڑی صنعتیں لگنے کے بعد ہمارا علاقہ ترقی کرے گا، اس کے بننے سے بے روزگار نوجوانوں میں روزگار کے امکانات پیدا ہوں گے، معاوضہ ملنا شروع ہو گیا ہے، لیکن مقامی انتظامیہ کی طرف سے کاغذات کے نام پر بہت زیادہ ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں گیا کے ڈی ایم تیاگ راجن نے بتایا کہ انڈسٹریل پارک 1670 ایکڑ میں بنایا جا رہا ہے جس میں 475 ایکڑ سرکاری اراضی منتقل کردی گئی ہے باقی اراضی کے حصول کا کام تیزی سے جاری ہے ایک ماہ کے اندر یہ زمین بھی حوالے کر دی جائے گی اس کے بعد ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی پالیسی کے مطابق یہاں بڑی صنعتیں لگانے کا کام شروع ہو جائے گا صنعتوں کے لگنے کے بعد ڈوبی کا علاقہ بھی ترقی کرے گا اور یہ علاقہ بھی انڈسٹریل کوریڈور سے منسلک ہو جائے گا اور انڈسٹریل پارک علاقے کے لوگوں کے لئے باعث فخراور روزگار دینے والا ثابت ہوگا-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.