گیا: ریاست بہار کے ڈی جی پی آرایس ایس بھٹی گیا دورہ پر پہنچے ہوئے ہیں یہاں انہوں نے آج افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور سلسلے وار طریقے سے کام کاج کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی کی میٹنگ میں مگدھ کمشنری کے سبھی ضلعے ایس پی اور ڈی ایس پی موجود تھے۔ آر ایس بھٹی نے افسران کو بہتر پولسنگ کے لئے کئی ٹپس بھی دیئے۔ جن علاقوں میں زیادہ مقدمات زیرالتوا ہیں یا پھر کرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے وہاں کے افسران پر بھٹی نے ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نےکہاکہ ان کا سیدھا اور واضح نظریہ ہے یہ بدمعاشوں پر اتنی دبش ہوکہ وہ کسی جرم کو انجام دینے میں سو بار پہلے سوچے ، نتیجہ اتنا خوفناک لگے کہ وہ جرم کو انجام دینے سے پیچھے ہٹ جائے لیکن اس کے لئے پولیس کو پہلے اپنے اندر تبدیلی لانی ہوگی۔
ڈی جی پی میڈیا سے نہیں ہوئے مخاطب:
ڈی جی پی آر ایس بھٹی نے افسران کو خوب نصیحت دی کہ وہ میڈیا فرینڈلی ہوں۔اپنے کام کاج کو میڈیا تک پہنچائیں لیکن جب وہ آئی جی کے دفتر سے میٹنگ سے باہر نکلے تو نامہ نگاروں نے ان سے بہار کے نظم ونسق پر سوال کیا لیکن ڈی جی پی صاحب خاموشی کے ساتھ سنتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔
یہ پڑھیں:Maulana Rabey Hasani Nadwi مولانا رابع حسنی ندوی کے انتقال سے عظیم آباد کے علماء و دانشور غمزدہ
ڈی جی پی صاحب سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بہار میں رام نومی کے موقع پر پیش آئے فسادات کے حوالے سے سوال کیا تو وہ ایک بار پلٹے ضرور لیکن خاموشی کے ساتھ سیڑھیوں سے نیچے اتر گئے گویاکہ ڈی جی پی میڈیا فرینڈلی نہیں ہونا چاہتے تھے۔