ETV Bharat / state

Tejaswi Yadav On Sharad Yadav شرد یادو کی موت پر نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کا اظہار غم

نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے شرد یادو کی موت پرغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ نا صرف ایک عظیم سیاسی رہنما بلکہ ایک ہمدرد انسان بھی تھے۔وہ میرے والد کی طرح تھے۔ان کی موت سیاست اور سماج دونوں نقصان ہوا ہے۔ Tejaswi Yadav On Sharad Yadav

Tejaswi Yadav On Sharad Yadav
Tejaswi Yadav On Sharad Yadav
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 3:47 PM IST

Tejaswi Yadav On Sharad Yadav

پٹنہ : بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے شرد یادو کو یاد کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ سماجی انصاف کے عظیم رہنما اور آر جے ڈی کے سینئر لیڈر قابل احترام شرد یادو جی اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ یہ خبر سن کر ہم سب کو صدمہ پہنچا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے تمام اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہم تعزیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ میرے والد کی طرح تھے ۔ماتا جی سے بات کی، بھائی شانتنو سے بھی بات کی، سوشلسٹ نظریہ پر چلنے والے تمام رہنما اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بس اس سے زیادہ کہنے کو کچھ نہیں ہے میرے پاس۔

نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ ہم سب کے گارجین نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) کی ابھی کچھ دن پہلے ہی موت ہوئی تھی ۔ ابھی اس صدمے سے ہم لوگ باہر بھی نہیں نکلے تھے کہ اب خبر ملی ہے کہ شرد جی چل بسے ۔ سوشلسٹ نظریہ پر یقین رکھنے والے ہم سبھی لوگوں کو متحد رہنے اور نیتا جی یا شرد جی کی قربانی کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sharad Yadav Passes Away جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کا انتقال

ہم صرف اتنا کہنا چاہیں گے کہ دکھ کے وقت بھی شرد جی ہم سے مسلسل رابطے میں رہے. ابھی چند دنوں قبل ہی ہم نے ان سے بات کی تھی، وہ صحت مند تھے۔ وہ بار بار کہہ رہے تھے کہ سوشلسٹوں کے سامنے جو چیلنجز ہیں، آگے بڑھو اور لڑو۔ آج ان کی عدم موجودگی سے ہم سب افسردہ ہیں، ہم ان کے راستے پر چلنے کی کوشش کریں گے اور معاشرے کے آخری فرد تک سماجی انصاف دلانے کے لیے کام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.