ETV Bharat / state

ایس سی ۔ ایس ٹی ریزرویشن کی مدت میں توسیع کی تجویز کو منظوری

author img

By

Published : Jan 13, 2020, 8:52 PM IST

ایک روزہ خصوصی اجلاس میں کونسل کے کارگذار چیئر مین ہارون رشید کے نشست پر بیٹھنے کے بعد 126 ویں ترمیمی بل کی منظوری کا عمل شروع ہوا۔ اس سے متعلق تجویز کو پارلیمانی امور کے وزیر نے ایوان کی بینچ پر رکھا جس کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔

bihar counsil passes bill to give reservation to sc and st for next ten years
ایس سی ۔ ایس ٹی ریزرویشن کی مدت میں توسیع کی تجویز کو منظوری

بہار کونسل نے درج فہرست ذات ۔ قبائل (ایس سی ۔ ایس ٹی) ریزرویشن کی مدت دس سال اور بڑھانے کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں سے پاس آئین (126 ویں) ترمیمی بل 2019 کو آج اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

ایک روزہ خصوصی اجلاس میں کونسل کے کارگذار چیئر مین ہارون رشید کے نشست پر بیٹھنے کے بعد 126 ویں ترمیمی بل کی منظوری کا عمل شروع ہوا۔ اس سے متعلق تجویز کو پارلیمانی امور کے وزیر نے ایوان کی بینچ پر رکھا جس کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔

کارگذار چیئر مین نے کہا کہ فی الحال لوک سبھا اور ریاستوں کے اسمبلی میں درج فہرست ذات کو دیئے ریزرویشن کی مدت کو دس سال تک کیلئے بڑھائے جانے کیلئے قبل میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس آئین ترمیمی بل کو آدھے سے زیادہ ریاستوں کی اسمبلیوں سے پاس کیا جانا ضروری ہے ۔ اسی کے تحت آج اسمبلی کی توثیق کے بعد کونسل کی توثیق کی جانی ضروری ہے۔

آئین کے 126 ویں ترمیمی بل کے اتفائق رائے سے منظوری کے بعد آنجہانی لیڈران کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ جن لیڈران کو خراج عقید پیش کیا گیا ان میں سابق مرکزی وزیر منی لال، سابق رکن پارلیمنٹ کمل سنگھ، بہار کے سابق وزیر اجیت سنگھ اور سابق رکن اسمبلی کوشلیندر پرساد شاہی شامل ہیں۔ اس کے بعد ایوان کی کاروائی کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔

Intro:Body:

ایس سی۔ ایس ٹی ریزرویشن کی مدت میں توسیع کی تجویز کو منظوری

پٹنہ 13 جنوری ( یواین آئی ) بہار کونسل نے درج فہرست ذات ۔ قبائل ( ایس سی ۔ ایس ٹی ) ریزرویشن کی مدت دس سال اور بڑھانے کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں سے پاس آئین (126 ویں) ترمیمی بل 2019 کو آج اتفاق رائے سے منظوری دے دی ۔

ایک روزہ خصوصی اجلاس میں کونسل کے کارگذار چیئر مین ہارون رشید کے نشست پر بیٹھنے کے بعد 126 ویں ترمیمی بل کی منظوری کا عمل شروع ہوا۔ اس سے متعلق تجویز کو پارلیمانی امور کے وزیر نے ایوان کی بینچ پر رکھا جس کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا ۔

کارگذار چیئر مین نے کہاکہ فی الحال لوک سبھا اور ریاستوں کے اسمبلی میں درج فہرست ذات کو دیئے ریزرویشن کی مدت کو دس سال تک کیلئے بڑھائے جانے کیلئے قبل میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سے پاس آئین ترمیمی بل کو آدھے سے زیادہ ریاستوں کی اسمبلیوںسے پاس کیاجانا ضروری ہے ۔ اسی کے تحت آج اسمبلی کی توثیق کے بعد کونسل کی توثیق کی جانی ضروری ہے ۔

آئین کے 126 ویں ترمیمی بل کے اتفائق رائے سے منظوری کے بعد آنجہانی لیڈران کو خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ جن لیڈران کو خراج عقید پیش کی گئی ان میں سابق مرکزی وزیر منی لال ، سابق رکن پارلیمنٹ کمل سنگھ ، بہار کے سابق وزیر اجیت سنگھ اور سابق رکن اسمبلی کوشلیندر پرساد شاہی شامل ہیں۔ اس کے بعد ایوان کی کاروائی کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

یواین آئی۔۔ قمر۔۔۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.