ETV Bharat / state

Raids at Darbhanga : دربھنگہ میں تین نامزد ملزمین کے گھروں پر چھاپہ

بہار کے پھلواری شریف کے پی ایف آئی کیس میں دربھنگہ کے تین نامزد ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی گئی۔ Bihar cops conduct raids at Darbhanga

دربھنگہ میں تین نامزد ملزمین کے گھروں پر چھاپہ

author img

By

Published : Jul 17, 2022, 7:34 PM IST

دربھنگہ: سینئر پولیس افسر کی ہدایات پر ہفتہ کو صدر ڈی ایس پی کرشنانند کمار کی قیادت میں تینوں ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔ لیکن پولیس کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ ساتھ ہی اس معاملے میں تین لوگوں کے نام شامل کرنے کے بعد بہار اے ٹی ایس سمیت دیگر ریاستوں کے اے ٹی ایس کے ساتھ قومی ایجنسی این آئی اے کے پہنچنے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔

دربھنگہ میں چھاپہ

ساتھ ہی صدر ڈی ایس پی کرشنا نند نے کہا کہ پھلواری شریف میں پی ایف آئی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسی معاملے میں دربھنگہ کے تین لوگوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لہریا سرائے تھانہ علاقہ کے اردو بازار شیر محمد گلی کے رہنے والے نورالدین جنگی، سنگھواڑا تھانہ علاقہ کے شنکر پور گاؤں کے ذاکر ولد مستقیم اور ثناء اللہ عرف عاقب کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

ڈی ایس پی کرشنانند نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ نورالدین جنگی اس وقت دہلی میں رہ رہے ہیں اور ان کے خاندان کے دیگر لوگ بھی یہاں رہتے ہیں۔ اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ لیکن، یہاں کسی قسم کی کوئی دستاویزات نہیں ملی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سنگھواڑا تھانہ علاقہ میں دو نامزد ملزمین کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ لیکن ابھی تک کسی بھی قسم کی کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ہیں۔ فی الحال تینوں ملزمین پولیس گرفت سے باہر ہیں۔ وہیں اس پورے معاملے کی تصدیق دربھنگہ کے ایس ایس پی اوکاش کمار نے بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Terror Module: ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں ایک اور گرفتاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.