ETV Bharat / state

نتیش کمار نے عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی - اردو نیوز بہار

وزیر اعلی نتیش کمار نے عیدالفطر کے موقع پر ریاست کے عوام اور خاص طور پر مسلمان بھائی بہنوں کو عید کی مبارکباد اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

nitish kumar
نتیش کمار
author img

By

Published : May 14, 2021, 7:09 AM IST

نتیش کمار نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں روزے داروں کے ذریعہ کی جانے والی عبادتوں سے ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ریاست وملک میں امن و خوشحالی آئے گی۔ میری تمنا ہے کہ سماج میں امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی پورے طور پر قائم رہے۔

tweet
ٹویٹ

عید کا دن انعام کا دن ہے۔ خدا اس مبارک دن میں اپنے نیک بندوں کو انعام سے نوازتا ہے۔ خدا ہم سب پر رحمتوں کی بارش فرمائے اور ہم سب کی زندگی خوشی، امن وسلامتی سے لبریز رہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ بھارت ایک عظیم ملک ہے۔ یہاں مختلف مذاہب، فرقوں اور عقائد کے مابین باہمی ہم آہنگی، محبت اور رواداری بے مثال ہے۔ یہاں تمام لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں شامل ہوکر خوشیاں بانٹتے ہیں اور ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ اس سے ریاست اور ملک کو طاقت ملتی ہے۔

فی الحال کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر، ہر فرد کو چوکنا رہنا ضروری ہے۔ آپ سب گھر کے اندرعبادت کریں۔ آپ کے تعاون سے ہی اس وبا سے نمٹنے میں کامیابی ملے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.