وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور پورنیہ ضلع کے رپولی بلاک واقع بنیادی ہائی اسکول، سپہا میں سیلاب راحت کیمپ کا معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کمیونٹی کچن، سیلاب راحت ہیلتھ سینٹر، مفت مویشی دوا تقسیم سینٹر وغیرہ کے انتظام کا جائزہ بھی لیا ہے۔
وہاں رہ رہے لوگوں سے وزیر اعلیٰ نے بات کرکے کمیونٹی کچن انتظامات اور راحت کیمپ میں فراہم کرائی جارہی سہولتوں کے بارے میں بھی پوری معلومات حاصل کی۔ جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
جائزہ کے بعد میڈیا اہلکاروں سے بات کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہاں کا جو علاقہ متاثر ہوا ہے اس کا فضائی سروے کرکے سب کچھ ہم نے دیکھ لیا اور یہاں آکر لوگوں سے بات کرکے راحت کے لیے جو کام ہورہے ہیں ان کی جانکاری لی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام متاثرہ لوگوں کو راحت دینے کے سبھی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ یہاں کھانے کے انتظام کے ساتھ ساتھ رہنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ جو بھی متاثر کنبہ ہے ان کو الگ سے ہم لوگ راحت دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:حکومت کے خزانے پر آفات متاثرین کا پہلا حق: نتیش
انہیون نے کہا کہ سیلاب کے سبب جو کھیتی برباد ہوتی ہے ان کو بھی راحت دی جاتی ہے۔ اس کو پوری طرح سے دیکھا جارہا ہے۔ آفات مینجمنٹ محکمہ ایک ایک چیز کو دیکھ رہا ہے۔
(یو این آئی)