ETV Bharat / state

Bihar Chief Secretary in Gaya چیف سکریٹری اقلیتی منصوبوں کا جائزہ لینے یکم جون کو پہنچیں گے - Bihar Chief Secretary will visit Gaya

بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی یکم جون کو گیا کے دورہ پر ہوں گے جہاں وہ اقلیتی طبقے سے متعلق منصوبوں اور کاموں کا جائزہ لیں گے۔ ان کے دورے سے قبل افسران تیاریوں میں مصروف ہیں۔

چیف سکریٹری اقلیتی منصوبوں کا جائزہ لینے یکم جون کو پہنچیں گے

author img

By

Published : May 29, 2023, 5:14 PM IST

گیا: ریاست بہار کے سب سے بڑے افسر ' چیف سکریٹری ' عامر سبحانی ضلع گیا میں اقلیتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ عامر سبحانی یکم جون کو گیا پہنچیں گے۔ یہاں وہ گیا ایئر پورٹ پر بھی جائیں گے جہاں وہ حج کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ ایئرپورٹ پر اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس بھی ہوگا جس میں چیف سکریٹری کے علاوہ محکمۂ اقلیتی فلاح کے وزیر، حج کمیٹی کے چیئرمین، محکمۂ اقلیتی فلاح کے پرنسپل سکریٹری، مگدھ کمشنری کے کمشنر، آئی جی مگدھ زون، ڈی ایم اور ایس ایس پی کے علاوہ سی آئی ایس ایف کے کمانڈنٹ، ایئرپورٹ ڈائریکٹر اور سینئر رضاکار شامل ہوں گے۔ اس میں چیف سکریٹری حج آپریشن 2023 کے تعلق سے جائزہ لیں گے۔

اس کے علاوہ چیف سکریٹری عامر سبحانی ک اقلیتی گرلس اینڈ بوائز ہاسٹل سیوا نگر کریم گنج جائیں گے جہاں وہ ہاسٹل کے نظام کو دیکھیں گے، ساتھ ہی طلبہ سے بھی مخاطب ہوں گے اور ان کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے بھی جانکاری حاصل کریں گے، یہاں وہ طلبہ و طالبات سے اسکالرشپ، وزیر اعلیٰ اسٹوڈنٹس حوصلہ افزائی اور ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ کو ملنے والی اسکیمات اور سرکاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ اطلاع کے مطابق چیف سکریٹری یہاں ڈی ایم اور دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ محکمۂ اقلیتی فلاح کی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں چیف سکریٹری کی آمد کو لیکر ضلع انتظامیہ کی طرف سے تیاری کی جارہی ہے۔ اقلیتی ہاسٹل سے لیکر اقلیتی منصوبوں کی کمی بیش کو درست کرنے میں لگے ہیں۔ اطلاع کے مطابق چیف سکریٹری گیا میں دن بھر وقت گزاریں گے۔ چیف سکریٹری کی آمد کی تصدیق ڈی ایم تیاگ راجن نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری کی آمد یکم جون کو ہوگی اور ان کی آمد کے تعلق سے تیاری کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.