اپہل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انسانی زنجیر اس مہم کے تئیں عزم کو ظاہرکرے گا جو دنیا میں ایک مثال بنے گا۔
کمار نے سیوان ضلع کے بھگوان پور ہاٹ بلاک کے بھگوان پور کالج کے احاطہ میں جل ۔ جیون ۔ ہریالی مہم کے تحت بیداری تقریب میں126 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے 302 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور 197 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے 151 منصوبوں کا ریموٹ کے توسط سے نقاب کشائی کر کے سنگ بنیاد رکھی۔
بعد میں انہوں نے منعقدہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 09 جنوری 2020 کو جل ۔ جیون ۔ ہریالی مہم کی حمایت میں شراب بندی اور منشیات سے آزادی، اطفال شادی اور جہیز کے خلاف انسانی زنجیر بنائی جائے گی ۔ اس انسانی زنجیر میں شامل ہو کر گذشتہ بنائی گئی انسانی زنجیر کے ریکارڈ کو توڑیں۔ اس سے ماحول بنے گا اور اس کا اثر دوسری جگہوں پر بھی پڑے گا۔