ETV Bharat / state

بہار کی سرحد 14 اپریل تک سیل

ریاست بہار کی کیمور ضلع سے منسلک انٹر اسٹیٹ سرحد کو آج ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے۔ بہار اور اتر پردیش کو جوڑنے والی کرمناشا سرحد سے اب لوگ نہ اتر پردیش سے بہار اور نہ ہی بہار سے اتر پردیش کی جانب آ جا سکیں گے۔ یہ سرحد صبح چھ بجے ہی سیل کر دی گئی۔

بہار کی سرحد 14 اپریل تک سیل
بہار کی سرحد 14 اپریل تک سیل
author img

By

Published : Apr 1, 2020, 1:51 PM IST

ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری نے ڈی ایم اور ایس پی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔

ڈی ایم نے بتایا کہ لاک ڈاٶن کے بعد بڑی تعداد میں میں جو یوپی کی جانب سے دہلی اور این سی آر کے علاوہ پنجاب ہریانا۔راجستھان سے دہاڑی مزدور بہار کی سرحد میں کیمور کے راستہ داخل ہوں گے، اب انہیں ان کے گھر تک پہنچانے کا کام نہیں کیا جاٸیگا۔ بلکہ انہیں ضلع میں سات جگہ بنائے گئے، قرنطینہ مرکز میں رکھا جائیگا۔

پیدل چلنے والوں کو بھی قرنطینہ مرکز میں 14 اپریل 2020 تک رکھا جاٸیگا۔

ڈی ایم نے مزید بتایا کہ ان سینٹر میں رکھے گئے ہیں۔ لوگوں کے لیے ٹی وی سے لےکر کھیل کے جیسے بیڈمنٹن، فٹ بال کے بھی انتظام رکھے گئے ہیں تاکہ انہیں کوئی بوریت محسوس نہ ہو۔

ساتھ ہی انہوں نے مزید بتایا کہ پورے ملک میں لاک ڈاٶن ہے۔ اس کے باوجود ریاست کے لوگ جو دہلی وغیرہ میں بطور مزدور رہتے تھے وہ پیدل یا کسی سہولیات سے بہار کی سرحد کرمناشا میں داخل ہورہے تھے۔

انہیں حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق سرحد پر ہی کھانے کا انتظام کیا گیا۔ ساتھ ہی انہیں ڈاکٹرز کی نگرانی میں میڈیکل چیک اپ کرانے کے ساتھ۔ ساتھ آئیسولیٹ کرنے کے بعد گاڑیوں سے ان کے گھر تک پہنچانے کا کام کیا گیا۔ اب تک قریب دس ہزار لوگوں کو ان کے گھر تک پہنچانے کا کام ضلع انتظامیہ نے کیا ہے۔ جس میں سات ہزار بہار کے لوگ شامل ہیں بقیہ تین ہزار جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے لوگ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.