بودھ گیا گوتم بودھ کے لیے علم حاصل کرنے کے مقام کے طور پر مشہور ہے اور یہاں گوتم بودھ کے درجنوں مندر ہیں۔
انہیں مندروں میں سے ایک کے باہر کھڑا یہ اونٹ بھی سیاحوں کے لیے تفریح کا سامان ہے۔
سنجے پاسوان گذشتہ نو برس سے سیاحوں کو اونٹ کی سواری کرا رہے ہیں۔
سنجے کو اپنے اونٹ کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے اور اس پر کافی خرچ بھی کرنا پڑتا ہے۔
چونکہ بہار میں اونٹ کی تعداد نہ کے برابر ہے اس لیے یہاں آنے والے سیاح اس موقع کا بھرپور فائدہ انھاتے ہیں۔