الیکشن کمیشن نے ریاستی الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ ریاست کے حالات کیسے ہیں۔ کورونا وباء کے پیشِ نظر انتخابات کیسے کرائے جا سکتے ہیں۔ ان تمام پہلوؤں پر مشورہ طلب کیا ہے۔
حالانکہ ریاستی الیکشن کمیشن کے افسران نے ایسی کسی رپورٹ کی اطلاع سے انکار کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ یہ کوئی خفیہ رپورٹ ہو۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ایک آفیسر نے کہا کہ بہار سمیت دیگر ریاستوں کے الیکشن آفیسروں سے ریاست کے حالات سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
ریاست کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن اس مسئلے پر کوئی فیصلہ کرے گا۔ حالانکہ ریاست چند مہینے بعد الیکشن ہونا ہے۔ہوسکتا ہے تب تک حالات بہتر ہوجائے۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے ایک آفیسر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن، مرکزی وزارت صحت، ریاستی محکمہ صحت کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد انتخابات کے پروگرام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مرکز اور ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق ہی انتخابات کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔