ETV Bharat / state

اپنی تشہیر کے لیے میرے خلاف بولتے ہیں لوگ، میرا مذہب خدمت ہے: نتیش - بہار نیوز

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مخالفین کو ہدف تنقید بناتے ہوئے آج کہا کہ ان کے خلاف بولنے سے اگر کسی کو شہرت مل رہی ہے تو وہ کریں، ان کے لیے تو خدمت ہی مذہب ہے۔

cm nitish kumar address election rally
نتیش کمار نے انتخابی ریلی سے خطاب کیا
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 10:56 PM IST

جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر نتیش کمار نے جمعرات کو چکائی، سوریہ گڑھ، بربگھہ اور پالی گنج اسمبلی حلقے میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) امیدواروں کی حق میں منعقد عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، 'کچھ لوگوں کو کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔کچھ بھی تجربہ نہیں ہے۔

اپنی شہرت کے لیے میرے بارے میں کچھ بھی بولتے رہتے ہیں۔ اگر ان کو ایسا بولنے سے تشہیر ملتی ہے تو کیجیے، میرا کام تو خدمت کرنا ہے اور خدمت ہی میرا مذہب ہے۔ موقع ملے گا تو آگے بھی خدمت کرتے رہیں گے۔'

نتیش کمار نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) صدر و سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو اور ان کی اہلیہ رابڑی دیوی پر اشاروں میں طنز کیا اور کہا کہ، 'بہار کی ترقی کو عوام نے دیکھا ہے، ساتھ ہی یہ بھی جانتے ہیں کہ میاں بیوی کی حکومت کے 15 برسوں میں ریاست کی کتنی ترقی ہوئی۔'

انہوں نے کہا کہ، 'انہیں جب سے موقع ملا تب سے صرف کام کیا اور عوام کی خدمت کی۔ انصاف کے ساتھ سب کی ترقی کرنا ان کا مقصد رہا اور وہی کیا ہے۔'

وزیراعلیٰ نے ریاست کی ترقی کے لیے ان کی حکومت میں اب تک کیے گئے کاموں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ، 'یاد کیجیے کیابہار میں خواتین کہیں مکھیا اور عوامی نمائندہ ہوتی تھیں لیکن ان کی حکومت نے پنچایتی راج اور بلدیاتی اداروں میں 50 فیصد ریزرویشن دیا اور خواتین کی شراکت کو یقینی بنایا۔حالانکہ آئینی نظام ہونے کے باوجود وہ لوگ کمزور طبقات کو ریزرویشن نہیں دے پائے۔

مزید پڑھیں:

ارریہ: پرچہ نامزدگی قبول کرنے کے انتظامات مکمل

انہوں نے حکومت میں آتے ہیں ہر طبقے کو ریزرویشن کے ذریعہ قومی دھارے سے جوڑا ،سماج میں جو بھی حاشیے پر تھے ان سبھی کی فلاح کے لیے ان کی قیادت میں حکومت بہار نے کام کیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.