ETV Bharat / state

بہار: انتخابی مہم کے دوران بی جے پی رہنما کی مخالفت - نتیہ نند رائے وزیر مملکت برائے امور داخلہ

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے دو مرحلوں کے لیے ووٹنگ ہوچکی اور آج تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم ختم ہوچکی ہے۔ جس کے پیش نظر آخری دن سیاسی رہنماؤں کی سرگرمیاں عروج پر تھیں۔

بہار: انتخابی مہم کے دوران بی جے پی رہنما کی مخالفت

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 6:53 PM IST

ارریہ : نرپت گنج اسمبلی حلقہ کے کرسا کانٹا فاربس گنج شاہراہ واقع کپر پھوڑا گاؤں کے کررا میدان میں اس وقت افراتفری کا ماحول قائم ہو گیا جب نرپت گنج اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کے حق ووٹ کی اپیل کرنے پہنچے۔

نتیہ نند رائے وزیر مملکت برائے امور داخلہ کو جلسہ گاہ سے ہی 'بی جے پی مردہ باد، نتیہ نند رائے مردہ باد' کے نعرے لگنے لگے۔

بہار: انتخابی مہم کے دوران بی جے پی رہنما کی مخالفت

نعرہ لگنے کے بعد پولس اہلکار نے نعرہ بازی کر رہے نوجوانوں کو خاموش کروایا جبکہ نعرہ لگنے سے ماحول میں کچھ افراتفری پیدا ہو گئی۔

مرکزی وزیر نتیہ نند رائے انتخابی اجلاس سے خطاب کر کے جیسے ہی ہیلی پیڈ کی طرف بڑھے تو گھیرے کے اندر موجود چند مشتعل نوجوانوں نے بی جے پی کی مخالفت میں نعرے بازی کرنے لگے، اپنی مخالفت کے باوجود نتیہ نند رائے ہاتھ جوڑتے ہوئے اور مسکراتے ہوئے وہاں سے گزر گئے۔

مخالفت کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

واضح ہو کہ نرپت گنج کا کپر پھوڑا علاقہ نہایت پسماندہ اور تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے، ایک عرصے سے اس علاقے کی ترقی نہیں ہو سکی ہے۔ جس وجہ سے یہاں کے مقامی لوگوں میں کافی غم و غصہ ہے، حالانکہ مرکزی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ اگر اس بار نتیش حکومت اقتدار میں آئی تو ان علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.