ETV Bharat / state

جے ڈی یو کے خلاف ایل جے پی کے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی کی - بہار نیوز

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کے ٹھاکر گنج اور کوچادھامن اسمبلی حلقہ سے لوک جن شکتی پارٹی نے جے ڈی یو امیدوار کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا کیا۔

bihar assembly election 2020: LJP candidates filed nomination form
جے ڈی یو کے خلاف ایل جے پی کے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی کی
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 10:49 PM IST

لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان نے اپنے بیان پر عمل کرتے ہوئے آخر کار بہار میں جنتا دل یونائیٹڈ کے امیدوار کے خلاف اپنا امیدوا کھڑاکردیا ہے، کشن گنج کے دو اسمبلی حلقہ جہاں جے ڈی یو نے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے، وہاں سے ایل جے پی کے دو امیدواروں نے پرچہ نامزدگی کی۔

دیکھیں ویڈیو

اطلاعات کے مطابق کشن گنج ضلع کے ٹھاکر گنج اور کوچادھامن اسمبلی حلقہ سے لوک جن شکتی پارٹی نے اپنا امیدوار کھڑا کردیا۔

ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سے پارٹی کے ضلعی صدر محمد کلیم الدین جبکہ کوچادھامن اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے باغی لیڈر حبیب الرحمن کو اپنا امیدوا بنا یا ہے اور ایل جے پی کے ان دونوں امیدوا ر نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

اس موقع پر لوک جن شکتی پارٹی کے متعدد سرگرم لیڈران و کارکنان موجود تھے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ایل جے پی کے امیدوار محمد کلیم الدین نے کہا کہ علاقہ کی ترقی ہمارے پارٹی پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔

صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے محمد کلیم الدین نے کہا کہ گزشتہ 18سالوں سے ایل جے پی کا میں ضلع صدر اور ہمارے ضلع کے سبھی بلاکوں میں ہمارے پارٹی کے کارکنان موجود تھے، جس کے تحت ہم نے ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ بی جے پی سے ایل جے پی کا اتحاد ہے اور ہمیں اس حلقہ سے الیکشن میں حصہ لینا ہے، جہاں نتیش کمار کے امیدوا الیکشن لڑرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان

وہیں کوچادھامن اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے حبیب الرحمن نے کہا کہ کوچادھامن کے عوام سیلاب سے ہر سال تباہ و برباد ہورہی ہے، یہاں کی عوام کو بی الخصوص کسانوں کو سیلاب کے تباہی سے نجات دلانے اور روزگار پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.