بہار کے 16 اضلاع کی 71 نشستوں پر پولنگ جاری ہے، کل 1066 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج ای وی ایم میں قید ہوگا، حالانکہ ووٹنگ کے دوران دو لوگوں کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔
روہتاس میں پولنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے سے ایک ووٹر کی موت ہوگئی ہے، ہلاک ہوئے شخص کی شناخت 65 برس کے ہیرا مہتا کے طور پر ہوئی ہے، سنجھولی کے ایک اسکول میں پولنگ بوتھ نمبر 151 پر ہیرا مہتا کی موت ہوئی ہے۔
وہیں نوادا کے ہیسوا اسمبلی حلقہ سے ایک ہلاکت کی خبرموصول ہوئی ہے، پھولما گاؤں کی پولنگ بوتھ نمبر 258 پر بی جے پی کے پولنگ ایجنڈ کی موت ہوگئی ہے، کرشنا سنگھ کو ہارٹ اٹیک آیا جس کے سبب ان کی موت واقع ہوگئی۔