ETV Bharat / state

بہار ٹاپ 10 کورونا متاثرہ ریاستوں میں شامل - بہار میں نئے کورونا معاملے

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں گزشتہ روز 553 کورونا کے نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے. جبکہ پٹنہ میں 6 افراد اس وباء کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں، وہیں ریاست میں ایک نوجوان نے اس بیماری سے گھبرا کر پٹنہ ایمس کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی. پوری ریاست میں 3 ڈاکٹر سمیت 16 افراد کی موت ہوئی ہے. جبکہ 33 میڈیکل اسٹاف اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔

پٹنہ میں 553 نئے مریض
پٹنہ میں 553 نئے مریض
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 12:43 PM IST

کورونا متاثر ریاستوں میں بہار راجستھان سے آگے نکل گیا ہے. اب بہار کورونا متاثر ٹاپ 10 ریاستوں میں شامل ہو چکا ہے۔ وہیں دارالحکومت پٹنہ کے لوگوں کے لئے گزشتہ روز پریشان کن گزرا. 24 گھنٹوں میں 553 نئے مریض ملے ہیں. جبکہ اس وبا کی وجہ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 22832 ہو گئی ہے. ایک روز میں ریکوری ریٹ میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے. جو 68.13 ہو گیا ہے.

پٹنہ ضلع میں اب تک سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد سامنے آئی ہے. اب ضلع میں مریضوں کی مجموعی تعداد 5281 ہو گئی ہے. گزشتہ روز 1140 مریضوں کی جانچ ہوئی۔ پٹنہ میں اب تک 3174 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

پٹنہ میں ابھی تک 2067 ایکٹیو کیس موجود ہیں اور اب تک ضلع میں 40 کورونا متاثرین کی موت ہو چکی ہے.

پی ایم سی ایچ کے آرتھوپیڈی ڈیپارٹمنٹ کے ایک سینیئر ڈاکٹر سمیت 20 ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی ہے. جبکہ آئی جی آئی ایم ایس کی ایک خاتون ڈاکٹر سمیت 13 ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی ہے. وہیں ایمس پٹنہ میں 25 کورونا متاثر مریض ملے ہیں. ان میں پٹنہ کے 17 افراد شامل ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.