پٹنہ : ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان نے پٹنہ واقع سرکاری رہائش گاہ پر عبدالسلام کو انتخابی نشان دیتے ہوئے امیدواری کا اعلان کیا، اس موقع پر مجلس کے درجنوں کارکنان و عبدالسلام کے حمایتی بھی موجود تھے۔ AIMIM Announce Candidate For Gopalgunj by election In Bihar
انتخابی نشان دینے کے بعد ریاستی صدر اخترالایمان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بہار میں دو نشستوں پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے، ہم نے ایک جگہ گوپال گنج سے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے، مکامہ میں ہمارا کوئی امیدوار نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں شروع سے کہتا آیا ہوں جس کی جتنی حصہ داری اس کی اتنی بھاگیداری، گوپال گنج میں اقلیتی آبادی ہے، وہاں کی عوام تمام پارٹیوں کے امیدواروں کو دیکھ لیا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ایک موقع ہمیں بھی دے گی. اس علاقے میں مسلمانوں کے مسائل سننے والا کوئی نہیں ہے، لوگ در در بھٹکتے ہیں، اس لیے ہم نے ایک ایسے امیدوار کو دیا ہے جو بلاتفریق تمام کے مسائل کو سنے گا اور حل کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Mallikarjun Kharge Appeal for Vote ہمیں آپس میں نہیں بلکہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف متحد ہونا ہے: ملکا ارجن
اس موقع پر امیدوار عبدالسلام نے کہا کہ میں ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی اور بہار کے ریاستی صدر اخترالایمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے پارٹی کا امیدوار بنایا، گوپال گنج کی عوام سیکولر ذہن کی ہے، شروع سے ہی وہاں عوام کے درمیان ان کے سکھ دکھ میں رہا ہوں، جہاں تک ممکن ہوا ہے ان کے مسائل حل کئے ہیں، مجھے پورا بھروسہ ہے کہ وہاں کی عوام اسے انتخاب کرے گی جو ان کے درمیان کا ہو۔ AIMIM Announce Candidate For Gopalgunj by election In Bihar