ETV Bharat / state

Bharat Bandh: گیا میں بھارت بند کا نمایاں اثر - کانگریس کی طرف سے جلوس

کسان یونین کے اعلان پر آر جے ڈی سمیت تمام غیر این ڈی اے پارٹیوں کے رہنما و کارکنان "بھارت بند" کو کامیاب بنانے کے لیے سڑکوں پر اترے ہیں، ضلع گیا میں بندی کا نمایاں اثر ہے۔

گیا میں بھارت بند کا نمایاں اثر
گیا میں بھارت بند کا نمایاں اثر
author img

By

Published : Sep 27, 2021, 5:24 PM IST

ریاست بہار کے گیا شہر میں صبح نو بجے سے دکانوں پر تالے لگے ہوئے ہیں، غیر این ڈی اے پارٹی کے رہنما و کارکنان سڑک پر ہیں اور بھارت بند کے تحت شہر کو بند کرانے میں لگے ہوئے ہیں۔

گیا میں بھارت بند کا نمایاں اثر

دوپہر بارہ بجے تک سبھی بڑی دکانیں بند رہیں، حالانکہ اس دوران شہر میں ٹرافیک سسٹم کو 'پتر پکش میلہ' کے پیش نظر متاثر نہیں کیا گیا ہے، اس دوران گاندھی میدان سے راشٹریہ جنتادل کے رکن اسمبلی منجو اگروال اور گروا رکن اسمبلی اجے یادو کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں نے جلوس نکالا۔

گیا میں بھارت بند کا نمایاں اثر
گیا میں بھارت بند کا نمایاں اثر
گیا میں بھارت بند کا نمایاں اثر
گیا میں بھارت بند کا نمایاں اثر

ساتھ ہی اَزاد پارک سے بائیں بازو کی جماعتوں سمیت کانگریس کی طرف سے جلوس نکالا گیا۔ کلکٹریٹ کے پاس جلوس پہنچ کر دھرنا میں تبدیل ہوگیا اور یہاں پر مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Bandh: ملک بھر میں بھارت بند کا ملا جلا اثر

اس دوران رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت فوری طور پر زرعی قوانین کو واپس لے۔ کسانوں کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکومت ٹھوس فیصلے پر پہنچے تاکہ اب تک کہ طویل احتجاج کو ختم کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں صبح سے ہی بندی کا اثر ہے حالانکہ گزشتہ شام کو سبھی پارٹیوں کی طرف سے کہا گیا تھا کہ شہر کو بند سے الگ رکھا گیا ہے تاہم صبح میں اعلان کا اثر نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.