ETV Bharat / state

بھاگلپور: سینکڑوں گاڑیوں کا چالان - ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں لاک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے کے لیے ٹرافک پولیس نے سختی دکھائی اور سیکڑوں گاڑیوں کا چالان کاٹا گیا۔

بھاگلپور پولس نے سینکڑوں گاڑیوں کا کاٹا چالان

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 8:35 PM IST

ایس ایس پی کی رہنمائی میں سٹی ایس پی کی قیادت میں جگہ جگہ تعینات پولس افسران نے گاڑیوں کی زبردست چیکنگ کی اور ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں کا چالان کاٹا۔

صبح سے ہی بھاگلپور شہر کے سبھی تھانوں میں تقریبا تین سو گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، ان میں دو سو سے زیادہ گاڑی چالکوں سے دو لاکھ روپئے سے زیادہ کا جرمانہ وصول کیا گیا۔

بھاگلپور پولس نے سینکڑوں گاڑیوں کا کاٹا چالان

ایس ایس پی آشیش بھارتی کے حکم پر صبح سات بجے سے ہی پولس حرکت میں آگئی اور شہر کے اسٹیشن چوک، خلیفہ باغ چوک، کچہری چوک، گھورن پیر بابا چوک، زیرو مائل، تلکا مانجھی، گھنٹہ گھر، للمٹیا، ناتھ نگر، اور مجاہد پور علاقے میں چیکنگ کی گئی۔ اس موقع پر سٹی ایس پی ایس کے سروج اور خود ٹریفک ڈی ایس پی آر کے جھا بھی کئی جگہوں پر موجود رہے۔

ایس ایس پی آشیش بھارتی کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد 24 مارچ سے لے کر 12 اپریل تک ہزاروں گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ہے۔

اس دوران 20 لاکھ 49 ہزار 800 روپئے کی وصولی کی گئی اور جرمانہ نہیں دینے والے 110 گاڑیوں کو ضبط کر تھانے پر رکھا گیا ہے۔ پولس کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع کے 15 تھانوں میں 30 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.