ETV Bharat / state

'کھلے آسمان کے نیچے کوئی سویا ہوا نظر نہ آئے' - لوگ گھروں سے ضروریات کے تحت ہی باہر جائیں

گیا میں ٹھنڈ کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ لوگ گھروں سے ضروریات کے تحت ہی باہر جائیں۔

ٹھنڈ کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے عوام سے درخواست

author img

By

Published : Dec 31, 2019, 7:13 AM IST

ریاست بہار کا شہر گیا مسلسل تین دنوں سے ریاست کا سب سے زیادہ سرد شہر رہا ہے، اس سرد کا اندازہ ایسے لگایا جاسکت ہے کہ پیر کے روز گیا کا درجہ حرارت 2.4 ڈگری تھا۔

اس شدید سردی کے پیش نظر انتظامیہ نے باشندوں کو گھر سے ضروریات کے تحت ہی نکلنے کی اپیل کی ہے۔

ٹھنڈ کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے عوام سے درخواست

گیا سردی کے ستم سے متاثر ہے، عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے، 2.4 ڈگری درجہ حرارت پہنچنے سے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی سنجیدہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع مجسٹریٹ نے رات میں شہر کے مختلف مقامات کاجائزہ لیا اور افسران کو کئی ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دی۔

شہر کی سڑکوں پر مکمل طریقے سے 'الاؤ' جلانے کے نظم کابھی جائزہ لیا اور ساتھ ہی سڑکوں کے کنارے رات بسر کرنے والوں کو رین بسیرا میں لاکر ٹھہرانے کو کہا ہے۔

نگرمیونسپل کارپوریشن کے کمشنر ساون کمار کو ہدایت دی گئی ہے کہ شہر میں ایک ٹیم بناکر رات میں گشت کرایا جائے اور جو شخص سڑکوں کے کنارے یا کہیں پرکھلے آسمان کے نیچے سویا ہوا نظر آئے تو انہیں رین بسیرا میں لاکر سولایا جائے۔

واضح رہے کہ رین بسیرا میں قیام کرنے پر فیس لی جاتی تاہم جو فیس دینے سے قاصر ہوں انہیں بھی ہرحال میں ٹھہرایاجائے۔

دوسری جانب شدیدسردی کے پیش نظر ضرورت مندوں کے تعاون کے لیے شہر کے لوگ بھی آگے آرہے ہیں، جگہ جگہ پر کمبل تقسیم کیے جارہے ہیں، الاؤ جلانے کابھی نظم کیا گیا ہے تاکہ ضرورت مند سردی سے محفوظ رہ سکیں۔

ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں شدید سردی کودیکھتے ہوئے الاؤ جلانے کے نظم کے ساتھ ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ سبھی سرکل افسر، سب ڈیویزنل افسر اور میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ سردی سے بچنے کے انتظامات کرائے جائیں، اور عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں۔

انتظامیہ نے کہا کہ بچوں اور بزرگوں کی صحت کا خیال رکھا جائے، انہوں نے ساتھ ہی شہریوں سے درخواست کی ہے کہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آئیں، کم ازکم اپنے پرانے کپڑے ہی صحیح ضرورت مندوں تک پہنچائیں۔

Intro:گیا مسلسل تین دن سے ریاست کا سب سے زیادہ سرد شہر رہا ہے۔ پیر کو یہاں 2.4 ڈگری درجہ حرارت پہنچ گیا۔ اس شدید سردی کے پیش نظر انتظامیہ نے باشندوں کو گھر سے ضروریات کے تحت ہی نکلنے کی اپیل کی ہےBody:ریاست بہار کا ضلع گیا سردی کے ستم سے متاثر ہے ۔عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے ۔ 2.4 ڈگری درجہ حرارت پہنچنے سے انتظامیہ کے اعلی حکام بھی سنجیدہ ہوگئے ہیں ، ڈسٹرک مجسٹریٹ نے رات میں شہر کے مختلف مقامات کاجائزہ لیا اور افسران کو کئی ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی ۔ شہر کی سڑکوں پر مکمل طریقے سے 'الاو' جلانے کے نظم کابھی جائزہ لیا اور ساتھ ہی سڑکوں کے کنارے رات بسر کرنے والوں کو رین بسیرا میں لاکر ٹھہرانے کوکہاہے ، نگرمیونسپل کارپوریشن کے کمشنر ساون کمار کو ہدایت دی گئی ہے کہ شہر میں ایک ٹیم بناکر رات میں گشتی کرائی جائے اور جو شخص سڑکوں کے کنارے یا پھر کہیں پرکھلے آسمان کے نیچے سوئے ہوئے نظر آئے تو انہیں گاڑیوں سے رین بسیرا میں لاکر سولایاجائے ، چونکہ رین بسیرا میں قیام کرنے پر فیس لی جاتی تاہم جو فیس دینے سے قاصر ہوں انہیں بھی ہرحال میں ٹھہرایاجائے۔ادھر شدیدسردی کو دیکھتے ہوئے ضرورت مندوں کے تعاون کے لئے شہر کے لوگ آگے آرہے ہیں جگہ جگہ پر کمبل تقسیم کئے گئے ، آگ جلانے کابھی نظم کیاگیا ہے تاکہ ضرورت مند سردی سے محفوظ رہیں Conclusion:ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں شدید سردی کودیکھتے ہوئے الاو جلانے کے نظم کے ساتھ ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کی جارہی ہے ۔ سبھی سرکل افسر ، سب ڈیویزنل افسر اور میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی گئی ہے سردی بچنے کے انتظامات کرائے جائیں ، عوام سے بھی اپیل انتظامیہ کی جانب سے کی جارہی ہے وہ گھر سے نہیں نکلیں ، بچوں اور بزرگوں کی صحت کاخیال رکھیں۔انہوں نے ساتھ ہی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے آئیں ، کم ازکم اپنے پرانے کپڑے ہی صحیح ضرورت مندوں تک پہنچائیں
بائٹ ۔ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ
رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیا بہار

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.