ETV Bharat / state

بھاگلپور: کسانوں کی فصل کیڑوں کے سبب تباہ ہو رہی ہیں

کسانوں کے مطابق جس کھیت میں یہ کیڑا لگ جاتا ہے ایک دو دن میں ہی پوری فصل برباد کر دیتا ہے۔ اس کیڑے سے پریشان بہت سے کسان کچا دھان ہی کاٹنے کو مجبور ہیں۔

Farmers' crops are being destroyed due to pests
بھاگلپور: کسانوں کی فصل کیڑوں کے سبب تباہ ہو رہی ہیں
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 8:11 PM IST

ریاست بہار میں برسوں بعد وقت پر ہوئی بارش کی وجہ کسان خوش تھے کہ فصل اچھی ہوگی لیکن بہار کے بھاگلپور اور اس سے متصل جھارکھنڈ کے گڈا ضلع کے بیشتر علاقوں میں دھان کی فصل میں لگے کیڑے سے کسان پریشان ہیں۔

بھاگلپور: کسانوں کی فصل کیڑوں کے سبب تباہ ہو رہی ہیں

انتہائی چھوٹے چھوٹے کیڑے دھان کی فصل کو تباہ کر رہے ہیں اس کیڑے کو مقامی زبان میں بھنبھنیا کہا جاتا ہے، جو اتنے چھوٹے ہیں کہ کیمرے میں قید نہیں ہوسکتے لیکن اس کے اثرات بہت وسیع ہیں۔

کسانوں کے مطابق جس کھیت میں یہ کیڑا لگ جاتا ہے ایک دو دن میں ہی پوری فصل برباد کر دیتا ہے۔ اس کیڑے سے پریشان بہت سے کسان کچا دھان ہی کاٹنے کو مجبور ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ کئی سال بعد دھان کی اچھی فصل ہوئی تھی لیکن اس کیڑے نے تباہی مچا رکھی ہے۔ اور لوگوں کو اس کے بچاؤ کی کوئی ترکیب بھی سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔ چونکہ فصل تیار ہے اور فصل کہیں پک چکی ہے یا پکنے والی ہے ایسے میں اگر دوا کا چھڑکاؤ کیا جائے تو اس سے بننے والے چاول کے ذائقہ پر اثر پڑسکتا ہے، لہذا جراثیم کش دوا کا بھی استعمال نہیں کر پا رہے ہیں۔

ضلع بھاگلپور اور اس سے متصل اضلاع میں چاول سب سے زیادہ ہونے والی فصلوں میں سے ایک ہے، اور یہاں کا کترنی، مال بھوگ چاول پورے ملک میں سپلائی کیا جاتا ہے لیکن کبھی بارش میں کمی کے سبب کسان فصل نہیں اگا پاتے اور اس بار بارش اچھی ہوئی ہے تو کیڑے فصل کو برباد کر رہے ہیں۔ یعنی ہر طرف سے کسان کی ہی موت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.