جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال ( جے ایل این ایم سی ایچ ) کے انچارج سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گورو کمار نے جمعہ کو یہاں بتایاکہ ڈویژنل کمشنر مسز کینی میں کورونا کی علامات نظر آنے کے بعد جمعرات کی شام کو ان کا سیمپل لایا گیا تھا۔ جانچ رپورٹ ان کے پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی۔
انہوں نے بتایاکہ کمشنر کو فورا ً سرکاری رہائش گاہ پر ہی کورنٹین کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔
اس سے قبل بھاگلپور کے ضلع مجسٹریٹ، ان کی اہلیہ اور بچے، ایڈیشنل کلکٹر، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر، جے ایل این ایم سی ایچ کے سپرنٹنڈنٹ، ضلع ہیلتھ منیجر، ضلع مجسٹریٹ کے اسٹینو سمیت ضلع کلکٹریٹ اور دیگر محکموں کے قریب بارہ ملازمین کورونا پازیٹیو ہو چکے ہیں۔ مقامی ڈاکٹر وں کے مشورے پر ضلع مجسٹریٹ کو علاج کیلئے پٹنہ بھیجا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھاگلپور ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1377 ہوگئی ہے۔ اب تک 14 متاثرین کی موت ہوچکی ہے۔ حالانکہ، ضلع میں اب تک 759 متاثرافراد صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔