ریاست بہار کے ضلع کیمور میں بینکوں کی نجکاری کے خلاف بینک یونینوں کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری رہا۔اس احتجاج کا اثر ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا میں بھی دیکھنے کو ملا۔
بینکوں کی نجکاری کے خلاف جاری اس احتجاج میں ضلع بھر کے تمام بینک ملازمین شامل ہوئے۔بینک ملازمین نے اس احتجاجی مظاہرہ میں جم کر مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔
بینک ملازمین کے ذٖریعہ کیے گئے ہڑتال کی وجہ سے کئی بینکوں میں تالے لٹکے ہوئے نظر آئے۔بینک میں کوئی کام کاج نہیں ہونے کی وجہ سے دور دراز علاقے سے آئے صارفین کو واپس گھر لوٹنا پڑا۔
احتجاج میں شامل ہوئے ملازمین کا کہنا ہے کہ بینکوں کی نجکاری کرنے سے بینک کے کام کرنے کے طریقے کو بدل دیا جائے گا۔بینک کے نجی ہاتھوں میں جانے سے وہ بینک میں جمع رقم کا غلط استعمال کرسکتا ہے۔جس سے صارفین متاثر ہونگے اور انہیں کئی شواریاں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نجکاری سے بینک ملازمین کا استحصال ہوگا۔ مرکزی حکومت یہ کرکے بے روزگاری کے طرف لوگوں کو ڈھکیل رہی ہے۔